ETV Bharat / city

منور رانا کی بیٹیوں نے پولیس کے چھاپہ کو سازش قرار دیا

گزشتہ 28 جون کو منور رانا کے بیٹے تبریز رانا پر فائرنگ کے معاملے میں رائے بریلی پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کو پتہ چلا کہ تبریز نے مخالفین کو پھنسانے کے لیے اپنے اوپر فائرنگ کروائی ہے۔ تبریز کی گرفتاری کے لیے گزشتہ رات قریب 1:30 رائے بریلی پولیس منور رانا کے گھر پر چھاپہ ماری کرنے پہنچی جس پر خوب ہنگامہ ہو رہا ہے۔

author img

By

Published : Jul 2, 2021, 7:56 PM IST

Updated : Jul 3, 2021, 6:36 AM IST

munawwar-rana-family-reaction-on-police-raid-on-his-house
منور رانا کی بیٹوں نے گھر پر پولیس کے چھاپہ کو سازش قرار دیا

اردو کے معروف شاعر منور رانا کے گھر پر رائے بریلی پولیس کے چھاپے کو اہل خانہ نے غنڈہ گردی قرار دیتے ہوئے سازش کا الزام لگایا ہے۔ پولیس پر الزام ہے کہ دیر رات پولیس بغیر وارنٹ کے ان گھر میں داخل ہوئی اور چاروں طرف سے چھابین شروع کردی۔

پولیس اہلکاروں کے ساتھ خواتین پولیس اہلکار موجود عدم موجودگی پر منور رانا کی دو بیٹیاں سمیہ رانا اور عروسہ رانا نے پولیس کی کارروائی پر سوالات کھڑے کیے ہیں۔

انہوں نے پولیس پر الزام لگایا ہے پولیس نے گھر کے بچون کے موبائل فون چھین لیے، اس کے علاوہ انہوں نے پولیس پر دھمکی دینے کا الزام لگایا۔

ویڈیو

سیاست میں سرگرم منور رانا کی دونوں بیٹیوں نے پولیس کی کارروائی کو سازش قرار دیتے ہوئے متعدد الزامات عائد کیے ہیں۔ دونوں نے کہا کہ ہمیں بھارت کے قانون پر اعتماد ہے، انصاف ضرور ملے گا۔

'ای ٹی وی بھارت' نے شاعر منورور رانا ان کی بیٹی سمیہ رانا اور عروسہ رانا سے بات کی۔ ہم بتائیں کہ سمیہ رانا سماج وادی پارٹی کی قومی ترجمان ہیں، جبکہ چھوٹی بیٹی اور عروسہ رانا خواتین کانگریس میں ریاستی نائب صدر ہیں۔

سماجوادی پارٹی کی قومی ترجمان سمیہ رانا اور منورور رانا کی بیٹی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'کچھ پولیس اہلکار آدھی رات کو آئے۔ کچھ سادہ لباس میں تھے۔

پولیس نے غنڈوں کی طرح یا برتاؤ کیا۔ ان کے پاس وارنٹ بھی نہیں تھا۔ رات کے وقت زبردستی گھر میں داخل ہونے پر پولیس نے خواتین کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔ پولیس کی یہ کارروائی غلط ہے، اس میں حکومت کی سازش ضرور ہے۔

سمیہ رانا کا کہنا ہے کہ CAA اور NRC کے معاملے میں بھی میرا نام گھسیٹا گیا۔ ہمیں بھارت کے قانون پر اعتماد ہے، انصاف ضرور ملے گا۔

عروسہ رانا شاعر منورور رانا کی چھوٹی بیٹی ہیں اور خواتین کانگریس کی ریاستی نائب صدر ہیں۔ انہوں نے 'ای ٹی وی بھارت' سے گفتگو میں پولیس کی کارروائی پر سوالات اٹھائے۔

انہوں نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ' پولیس زبردستی گھر میں داخل ہوئے اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی ہے۔ ان کی بھتیجی کے ساتھ برا سلوک کیا۔ گھر کی خواتین کو دھمکیاں دیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اس میں کوئی سیاست نہیں کرنا چاہتی اور نہ ہی کوئی سیاست ہونی چاہئے۔ ابھی میں اس کے لیے حکومت کو ذمہ دار نہیں سمجھتی ہوں۔ پولیس انتظامیہ کا یہ رویہ غلط ہے۔'

واضح رہے کہ گذشتہ 28 جون کو تبریز رانا ولد نے رائے بریلی کے شہر کوتوالی میں خود پر فائرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔ تحریر میں اس نے بتایا ہے کہ وہ تریپولا چوراہا کے قریب دوران موٹر سائیکل سوار نوجوانوں ان کے کار پر فائرنگ کردی۔ تبریز کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنی لائسنس شدہ بندوق لے کر نیچے اترا تو شرپسند موقع سے فرار ہوگئے۔ دونوں شرپسندوں نے اپنے چہروں کو ڈھانپ لیا تھا۔

تبریز رانا پر فائرنگ کے معاملے میں رائے بریلی پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کو یہ پتہ چلا کہ تبریز رانا نے مخالفین کو پھنسانے کےلیے خود پر فائرنگ کی ہے۔ جس کے بعد پولیس نے تبریز کی گرفتاری کے لیےرائے بریلی پولیس دیر رات تقریباً 1:30 منور رانا کے گھر چھاپہ ماری کے لیے پہنچے۔

خبروں کے مطابق تبریز فائرنگ میں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے تحقیقات کے بعد معاملے کی تہہ تک پہنچ گئی۔ تبریز رانا پر فائرنگ کے معاملے میں پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ملزمیں سے تفتیش کے بعد پولیس نے دعوی کیا ہے کہ تبریز رانا نے خود پر فائرنگ کروائی تھی۔ پولیس نے واقعے میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رائے بریلی پولیس نے اس سلسلے میں تبریز رانا کی گرفتاری سے متعلق منور رانا کے گھر پر چھاپہ مارا لیکن تبریز گھر میں نہیں ملا۔

Last Updated : Jul 3, 2021, 6:36 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.