ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی تمام امام بارگاہیں، امام باڑے اور زیارت گاہیں روشنی سے منور کردی جاتی ہیں اور مجالس، نوحہ خوانی، ماتم، سینہ کوبی اور گریہ و زاری کی صدائیں بلند ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کرناٹک میں محرم اور گنیش چترتھی کے دوران جلوسوں پر پابندی عائد
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے لکھنؤ کے شیش محل علاقے میں نواب جعفر میر عبداللہ کے گھر پر منعقد مجلس کو ناظرین کے سامنے پیش کیا۔ کووڈ سے قبل لکھنؤ کا محرم کافی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا تھا لیکن حکوت کی جانب سے جاری گائڈ لائنز کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں ہی اہل و عیال کے ساتھ مجلس کا اہتمام کررہے ہیں۔