اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں آج 685 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 12 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
صوبے میں اب تک 15506 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
آگرہ سے 1004
غازی آباد سے 667
نوئیڈا سے 1430
میرٹھ سے 643
کانپور سے 745
سہارنپور سے 335
وارانسی سے 283
دارالحکومت لکھنؤ سے 678
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 672 موت ہوئی۔
آگرہ میں 87
میرٹھ میں 82
کانپور شہر میں 47
غازی آباد میں 51
علی گڑھ میں 22
فیروز آباد میں 25
مراد آباد میں 20
لکھنؤ میں 19
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔
ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے قدم کے سبب وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کیا ہے کہ جولائی ماہ سے ہر روز 25 ہزار کورونا ٹسٹ کئے جائیں گے تاکہ اس وبا پر قابو پایا جا سکے۔