ETV Bharat / city

'اقلیتی سماج کانگریس پارٹی کے ساتھ ہے' - اقلیتی چیئرمین شاہنواز عالم

اترپردیش کانگریس کمیٹی کے (اقلیتی) چیئرمین شاہنواز عالم نے کہاکہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی اپنی محنت سے میدان میں اترے گی۔ یوپی میں مسلم سماج کانگریس کی سب سے بڑی طاقت بن چکی ہے۔ اکھلیش یادو اور مایاوتی آر ایس ایس کے ساتھ ہیں۔ یوپی میں اقلیتی سماج یہ سمجھ چکا ہے کہ انہیں اب تک صرف ووٹ بینک سمجھا گیا ہے'۔

'Minority is with Congress party'
'اقلیتی سماج کانگریس پارٹی کے ساتھ ہے'
author img

By

Published : Feb 11, 2021, 10:24 PM IST

اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے (اقلیتی) چیئرمین شاہنواز عالم نے بتایا کہ' یوپی میں سال 2022 میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، جن میں اقلیتی سماج کانگریس کے ساتھ ہے۔

شاہنواز عالم نے کہا کہ' مسلم سماج دیکھ چکا ہے، کہ سی اے اے اور این آر سی کا مدہ رہا ہو، یا حجومی تشدد کا، ہر موقع پر کانگریس پارٹی ان کے ساتھ کھڑی رہی۔

شاہنواز نے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ' اعظم گڑھ سے وہ رکن پارلیمنٹ ہیں لیکن سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کے دوران مسلم خواتین پر پولیس نے تشدد کیا لیکن اکھلیش یادو وہاں نہیں گئے۔ اس کے برعکس پرینکا گاندھی اعظم گڑھ کے بلریا گئیں اور خواتین کے ساتھ کھڑی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ'مسلم سماج دیکھ رہا ہے، کہ بھارت کے آئین میں بھاجپا بدلاؤ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اس پر صرف کانگریس بول رہی۔ اکھلیش یادو اور مایاوتی آر ایس ایس کے ساتھ ہیں۔'

ریاستی چیئرمین نے اکھلیش یادو پر طنز کرتے ہوئے، سوال کیا کہ اعظم خان جیل میں بند تھے لیکن سماج وادی پارٹی اُن کے لیے سڑکوں پر اُتر کر احتجاج کیوں نہیں کرتی؟ مایاوتی نے اپنے پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی کو سی اے اے اور این آر سی پر خطاب کرنے کی بنیاد پر کاروائی کردی، آخر کیوں؟

مزید پڑھیں: زرعی قوانین کے خلاف آر پار کی جنگ جاری رہے گی: ٹکیت

شاہنواز عالم نے بتایا کہ' کوئی بھی سماجی مسائل ہو کانگریس پارٹی کے رہنما جیل جاتے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ سی اے اے پر مجھے بھی يوگی حکومت نے جیل بھیجا لیکن اکھلیش یا مایاوتی جیل نہیں جاتے کیونکہ وہ بھاجپا کے ساتھ ہیں۔ ان سب چیزوں کو دیکھتے ہوئے اقلیتی سماج نے فیصلہ کرلیا ہے کہ 2022 کے اسمبلی انتخابات میں وہ کانگریس کو مضبوط کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.