اقلیتی بہبود کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت رامپور پہنچے جہاں وہ سب سے پہلے ضلع ہسپتال گئے اور وہاں کے الگ الگ وارڈوں میں طبی خدمات کا جائزہ لیا۔
اس دوران وہ مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے بھی ملاقات کی۔ مرکزی وزیر کے ساتھ ریاستی وزیر بلدیو سنگھ اولکھ بھی تھے۔ اپنے اس دورے کے دوران مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ ہمارا ملک 140 کروڑ کی آبادی پر مشتمل ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ 140 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگے۔ اس سمت میں حکومت اقدامات بھی کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن ممالک سے ہمارا مقابلہ کیا جا رہا ہے وہ ممالک 5 کروڑ کوئی 6 کروڑ، کوئی 10 کروڑ اور کوئی 20 کروڑ کی آبادی والا ملک ہیں، ان سے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔
بی جے پی رہنما اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے ضلع ہسپتال میں قائم آکسیجن پلانٹ میں بھی پہنچے۔ قابل ذکر ہے کہ ضلع ہسپتال میں قائم آکسیجن پلانٹ 4 برس قبل سماجوادی حکومت میں سابق وزیر محمد اعظم خان نے تعمیر کرایا تھا۔