ETV Bharat / city

لاکھوں کی غیر قانونی شراب برآمد - بھوپیاء موُ

اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی پولیس و سواٹ ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرکے علاقے کے بھوپیاء موُ سے جمعہ کی الصبح ایک ٹرک سے لاکھوں روپیہ قیمت کی غیر قانونی شراب برآمد کر کے دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔

لاکھوں کی ناجائز شراب برآمد
author img

By

Published : Nov 1, 2019, 10:50 PM IST

پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھشیک سنگھ نے جمعہ کی سہ پہر پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سٹی کوتوالی کی پولیس چوکی بھوپیاء موُ انچارج و سواٹ ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر مشترکہ کارروائی کی۔

جس کے تحت جمعہ کی الصبح بھوپیاء موُ پل سے ایک ٹرک پر لوڈ بغیر ریپر کی 950 پیٹی ناجائز شراب برآمد کر کے موقع سے ڈرائیور رنکو عرف جاگر سنگھ ساکن کھرولہ تھانہ راج پورا ضلع پٹیالہ پنجاب و دیوراج سروج سمیت دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔

برآمد شراب کی قیمت تقریبا 32 لاکھ روپیہ ہے جبکہ روہت سنگھ، گنگیش ، وکاس ، رویندر سنگھ عرف جانی سنگھ و سندیپ سمیت نصف درجن اسمگلروں کا نام سامنے آیا ہے۔

ملزم رنکو عرف جاگر سنگھ نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ ٹرک پر لوڈ بغیر ریپر کی شراب پنجاب سے روہت سنگھ کے کہنے پر لایا ہوں اور دیوراج کے بتائے مقام میرہ بھون لے جانا تھا جبکہ دیوراج نے کہا کہ وہ سندیپ کے کہنے پر آیا تھا اور ٹرک سے شراب کو روہت سنگھ ، گنگیش وکاس ، رویندر سنگھ عرف جانی سنگھ وغیرہ کے یہاں اتارنا تھا ۔مذکورہ شراب کی شیشی پر ریپر لگا کر شراب کی دوکانوں پر فروخت کیا جاتا ہے ۔

پولیس شراب ضبط کر ملزمان کے خلاف کیس درج کر جیل بھیجا ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.