ریاست اتر پر دیش کے ضلع میں میں دیگر ریاستوں سے کافی تعداد میں لوگ نقل مکانی کر کے آرہے ہیں، ان حالات سے نمٹنے کیلئے کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز پر موجود وسائل کے مطابق تیاری کی جارہی ہے، مئو میں آرہے مزدوروں میں زیادہ تر تعداد دیہی علاقوں کے باشندوں کی ہے۔
سی ایچ سی گھوسی میں کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو کرونا وائرس کے خلاف مہم پر مامور ہیں۔
کرونا وائرس سے معاشرے کو محفوظ کرنے میں انتظامیہ، پولس اور محکمہ صحت مصروف ہے ان تمام اہلکاروں میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کرونا وائرس کی زد میں آنے کے سب سے قریب ہیں یہ کرونا واریئرس اپنی جان کی بازی لگا کر کرونا کے خلاف جنگ کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں
اسپتال کے علاوہ فیلڈ میں بھی میڈیکل ٹیمیں اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہیں. کورنٹائن سینٹرز پر محکمہ صحت کی ٹیم تعینات ہے، میڈیکل اسٹاف کورنٹائن سینٹرز پر رکھے گئے متعدد افراد کا ہر روز میڈیکل چک اپ کرتے ہیں،اور اس رپورٹ کو ہر روز سی ایچ پر اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔