ضلع شاملی کے کیرانہ سے موجودہ رکن اسمبلی اور ایس پی امیدوار رکن اسمبلی ناہید حسن نے گینگسٹر کیس کے سلسلے میں عدالت میں خود سپردگی کی۔ Kairana MLA surrendered۔ کیرانہ ایس پی امیدوار ناہید حسن کو پولیس شاملی سے مظفر نگر لے کر پہنچی ناہید حسن مظفر نگر جیل میں ہی رہیں گے۔ جنہیں 14 دن کی ریمانڈ پر لیا گیا۔
رکن اسمبلی ناہید حسن کے سریندر کرنے کی خبر علاقے میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ عدالت میں پولیس کی بھاری نفری موجود تھی، ساتھ ہی رکن اسمبلی ناہید حسن کے سینکڑوں حامی بھی جمع تھے۔
مزید پڑھیں:
پولیس کیرانہ ایس پی امیدوار ناہید حسن کو شاملی سے مظفر نگر لے کر پہنچی۔ منوج رانا نمائندہ رکن اسملبی نے بتایا کہ انہیں پولیس نے گرفتار کیا ہے وہ مظفر نگر لائے گئے ہیں جنہیں 14 دن کی ریمانڈ پر رکھا گیا ہے۔