ETV Bharat / city

بارہ بنکی: میڈیکل اسٹورز پر انتظامیہ کی چھاپہ ماری - Food and Drugs Administration

کووڈ 19 سے متعلق دواؤں کی کالابازاری اور زخیرہ اندوزی پر روک لگانے کے لئے ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی کے ضلع انتظامیہ نے جائزہ لیا۔ اس کے لئے ہفتے کو اے ڈی ایم سندیپ کمار گپتا کی قیادت میں فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن کے اہلکاروں نے ہنگامی چھاپے ماری کی۔

ADM Sandeep Kumar Gupta
اے ڈی ایم سندیپ کمار گپتا
author img

By

Published : May 8, 2021, 6:16 PM IST

Updated : May 9, 2021, 10:08 AM IST

کووڈ 19 کی دوسری لہر میں بحران کے دوران ضروری دواؤں اور عالات کی زخیرہ اندوزی، کالابازاری اور اضافی قیمتوں پر فروخت ہونے کی شکایت عام ہو گئی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشانی تو ہو ہی رہی تھی ساتھ ہی انتظامیہ کے کام کرنے کے عمل پر بھی سوالیہ نشان لگ رہے تھے۔

بارہ بنکی: میڈیکل اسٹورز پر انتظامیہ کی چھاپہ ماری

اسی کے پیش نظر ہفتے کو اے ڈی ایم سندیپ کمار گپتا کی قیادت میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی ٹیم نے پہلے دواؤں کی تھوک بازار میں چھاپے ماری کی اور اس کے بعد کھدرا دکانوں پر جاکر دواؤں کا اسٹاک چیک کیا۔ اس کے علاوہ تمام ضروری پوچھ گچھ بھی کی۔

اے ڈی ایم سندیپ کمار گپتا نے بتایا کہ زیادہ تر دکانوں پر کوئی کمی نہیں ملی ہے۔ زیادہ تر دکانیں ایم آر پی کے مطابق ہی دوائیں فروخت کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ جگہوں پر چائینیز پلس آکسیمیٹر ملے ہیں۔ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Last Updated : May 9, 2021, 10:08 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.