ETV Bharat / city

مایاوتی نے گورنر کو سونپا میمورنڈم - اناؤ عصمت دری متأثرہ

مایا وتی نے کہا کہ 'ایک خاتون ہونے کے ناطے میں اس ضمن میں کافی فکر مندہوں۔اور آپ سے درخواست ہے کہ ریاست کی آئینی سربراہ ہونے کے ناطے یہاں کے عوامی تشویس کا نوٹس لیتے ہوئے ریاستی حکومت کو متنبہ کریں۔

ای ٹی وی بھارت
مایاوتی نے گورنر کو سونپا میمورنڈم
author img

By

Published : Dec 7, 2019, 5:09 PM IST

اناؤ عصمت دری متأثرہ کے معاملے میں گرمائی کے احتجاجی مظاہرے کےبعد بی ایس پی صدر مایاوتی گورنر سے ملاقات کرنے راج بھون پہنچی۔

انہوں گورنر کو میمورنڈم سونپا اور ریاست میں خواتین کی سیکورٹی کے حوالے سے سخت اقدام کرنے کی اپیل کی۔

گونر کو سونپے اپنے میمورنڈم میں مایاوتی نے کہا کہ اناؤ میں پیش آئے دل دہلا دینے والے واقعہ سے وہ کافی تکلیف میں ہیں۔

ایک خاتون ہونے کے ناطے میں اس ضمن میں کافی فکر مندہوں۔اور آپ سے درخواست ہے کہ ریاست کی آئینی سربراہ ہونے کے ناطے یہاں کے عوامی تشویس کا نوٹس لیتے ہوئے ریاستی حکومت کو متنبہ کریں۔

بی ایس پی صدر نے کہا کہ پولیس کے دعوے اور اعداد وشمار اپنی جگہ ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ریاست میں خواتین کےاستحصال، ہراسانی، عصمت دری و قتل سے پورا سماج مشتعل ہے۔

کیونکہ وہ دیکھ رہا ہے کہ یوپی میں جرائم پیشہ افراد کو پولیس کی ہرقسم کی سرپرستی حاصل ہے۔مجرمین کو سزا دینے کے بجائے ان کا استقبال کیا جارہاہے۔

سابق وزیر اعلی نے کہا کہ انصاف کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھانے والی خواتین کو قتل کرنے اور انہیں زندہ جلا دینے کے دردناک واقعات نے پوری سماج کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔

اسی کا نتیجہ ہے کہ تلنگانہ میں ایک خاتون ویٹرنری ڈاکٹر کے ریپ و بہیمانہ قتل کے ملزمین جب پولیس انکاونٹر میں مارے گئے تو ناچاہتے ہوئے بھی سماج کے ایک بڑے طبقے نے اس کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: جھارکھنڈ: دوسرے مرحلے کی ووٹنگ، جاری

انہوں نے گورنر سے درخواست کی کہ مفاد عامہ میں جرائم کی روک تھام اور نظم ونسق کو بہتر کرنے کے لئے جلد از جلد اپنا آئینی دخل دیں کیونکہ یوپی کوآج اس کی سخت ضرورت ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.