بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے بدھ کو کہا کہ اترپردیش اسمبلی میں پیش کیا گیا عبوری بجٹ بحران سے وابستہ غریب اور محنت کش عوام کی امیدوں پر پانی پھیرنے اور دل کو دکھانے والا ہے۔
محترمہ مایاوتی نے ٹوئٹ کیا" یوپی اسمبلی میں آج پیش عبوری بجٹ ریاست کی مختلف بحرانوں میں گھری غیر و محنت کش عوام کے لئے امیدیں کم و دل دکھانے والا زیادہ ہے۔ اگر یوپی حکومت، تمل ناڈو کی طرح ،پٹرول کی قیمت تین روپئے کم کر دیتی تو کروڑوں عوام کو مہنگائی سے تھوڑی راحت ضرور مل جاتی"۔
انہوں نے کہا"ویسے بی جے پی حکومت نے جس طرح سے بے تحاشہ وعدے و اعلانات وغیرہ کئے ہیں اس کا عبوری بجٹ میں صحیح انتظام نہ ہونے کی وجہ سے وہ دستاویزاتی اعلانات ہی بن کر رہ جائیں گی جبکہ بی ایس پی حکومت میں اعلانات سے پہلے اس کے لئے مالی انتظام ضروری تھا۔ یہی بی ایس پی و دیگر میں اصلی فرق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 'بی جے پی و کانگریس تنگ نظر پارٹی'
قابل ذکر ہے کہ یوگی حکومت نے مالی سال 2021۔22 کا پہلا عبوری بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا۔ وزیر مالیات سریش کھنہ نے 7301.52کروڑ روپئے کا عبوری بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس میں نوجوانوں کے روزگار اور تعمیرتی اسکیمات کو پورا کرنے کا نظم کیا گیا ہے۔
یو این آئی