الہ باد ہائی کورٹ کی ہدایت ریاست اترپردیش کے ضلع مئو کے ڈسٹرکٹ لیگل اتھارٹی کے زیراہتمام عدلیہ بھی کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے ایک بیداری مہم شروع کی ہے، اس مہم کے تحت عدلیہ کے ججز عوام کو کورونا وائرس کے تعلق سے بیدار کررہے ہیں، اور احتیاطی تدابیر بھی بتارہے ہیں۔
عدلیہ کے اس مہم میں سماجی تنظیمیں بھی پیش پیش ہیں، اس مہم کے ذریعے عدلیہ کے ججز ان علاقے تک مدد پہنچارہی ہے جہاں تک انتظامیہ کی رسائی ممکن نہیں۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیہاڑی مزدور اور یومیہ مزدور بری طرح متاثر ہوگئے ہیں۔
اور حکومت کی جانب سے یہ ہدایت بھی سماجی دور بناے رکھنے کی ہدایت بھی دی جارہی ہے۔