ETV Bharat / city

Making Akhilesh Chief Minister is Our Main Goal: اکھلیش کو وزیراعلیٰ بنانا ہم سب کا اہم ہدف، شیوپال

پرگتی شیل سماج وادی پارٹی(پی ایس پی)سربراہ شیوپال سنگھ یادوShivpal Singh Yadav نے بھتیجے وسماجوادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو کواپنا لیڈر بتاتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں اکھلیش کواترپردیش کا وزیر اعلی بنانا ان کا اہم ہدف ہے۔

اکھلیش کو وزیراعلی بنانا ہم سب کا اہم ہدف:شیوپال

author img

By

Published : Jan 5, 2022, 9:01 PM IST

یادو نے بدھ کو اپنے انتخابی حلقے جسونت نگر Constituency Jaswant Nagar کے تاکھا میں پنچایت ترقیاتی کاموں کا افتتاح کے بعد پی ایس پی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انتخابات میں ایس پی کے امیدواروں کو جتانے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش کی عوام کے مطالبے پر ایس پی اور بی ایس پی ایک ہوئے ہیں۔ اکھلیش Akhilesh لیڈر ہیں یہ ہم نے قبول کرلیا ہے۔

شیوپال یادو نے کہا کہ انتخابات آتے ہی سماج وادی لوگوں پر چھاپہ ماری کی جارہی ہے لیکن کچھ نہیں مل رہا ہے۔ کیونکہ جہاں کالا دھن جمع ہے وہاں چھاپے ماری نہیں کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانپور میں تو دھوکے سے بی جے پی نے اپنے ہی لوگوں پر چھاپے ماری کروادی ہے۔

یادو نے کہا کہ کسانوں پر فرضی بجلی جرمانہ اور مقدمہ درج کرنے والوں پر اقتدار میں آتے ہی کاروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل اور تھانوں میں بدعنوانی شباب پر ہے۔ ان حالات سے تنگ آکر عوام نے اکھلیش یادو کو وزیراعلی بنانے کے لئے ہم سب کو ایک کر دیا ہے۔

یادو نے دعوی کیا کہ اب اترپردیش میں حکومت بنے گی اور اکھلیش یادو وزیر اعلی ہونگے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں اکھلیش جسے امیدوار بنائیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.