ETV Bharat / city

مراد آباد: اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ

بھارتیہ گرامین ودیالیہ سمیتی نے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے مدرسے اور نجی اسکولز کے اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو لاک ڈاون کی وجہ سے سخت مشکلات سے دو چار ہیں۔

madarsa
madarsa
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 4:08 AM IST

بھارتیہ گرامین ودیالیہ سمیتی کے جنرل سیکریٹری عارف پاشا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملک میں لاک ڈاون کے نفاذ کے بعد سے ابھی تک تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاون کے سبب ریاستی حکومت کی جانب سے اساتذہ کو ہر مہینے کی تنخواہ دی جارہی ہے لیکن آخر کار وہ اساتذہ کہاں جائیں اور ان کو تنخواہ کون دے گا جو اسکول کمیٹی، سمیتی اور تعلیمی ادارے چلا رہے ہیں۔

اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ اسکول بند ہے بچوں کی فیس نہیں مل رہی ہے۔ ایسے اساتذہ کے لیے ریاستی حکومت کو کوئی منصوبہ بنانا چاہئے جس سے کہ گھر بیٹھے پرائیویٹ اسکول کو کچھ اعزازی رقم مل جائے اور ان کے گھر کا خرچ چل سکے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بات کریں مدرسوں کی تو ریاست اترپردیش کے مراد آباد میں تقریباً گیارہ سو مدرسے ہیں۔ ان مدرسوں میں جو جدید تعلیمی مدرسے کے تحت آتے ہیں، ان مدرسوں کے اساتذہ کو بھی کئی مہینوں سے اعزازی رقم نہیں ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان مدرسوں کے اساتذہ کہاں جائیں جو جدید تعلیمی مدرسے کے تحت بھی نہیں آتے اور حکومت کی جانب سے مدرسوں کے اساتذہ کو کوئی تنخواہ بھی نہیں دی جاتی۔

مدرسوں کے اساتذہ اور پرائیویٹ کمیٹی کے اسکولز کے اساتذہ کی تنخواہ کے سلسلے میں بھارتیہ گرامین ودیالیہ سمیتی نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک میمورنڈم بھیجا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.