ETV Bharat / city

شعبۂ تعلیم کے لیے مختص بجٹ پر ماہر تعلیم کی رائے - education expert siraj ahmed abbasi

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ میں اعلان کیا ہے کہ شعبۂ تعلیم میں ایف ڈی آئی لایا جائے گا لیکن اس کا بھارتی طلبا کو فائدہ ہو گا یا نہیں اس بارے میں ماہر تعلیم کی مختلف آرأ ہیں۔

کوٹھاری کمیشن کی سفارشات کے باوجود کسی بھی حکومت نے آج تک اس پر عمل نہیں کیا

author img

By

Published : Feb 1, 2020, 7:05 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 7:33 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ماہر تعلیم سراج احمد عباسی نے کہا کہ 'کوٹھاری کمیشن نے حکومت سے سفارش کی تھی کہ جی ڈی پی کا چھ فیصد اس مد میں خرچ کیا جانا چاہیے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ 'شعبۂ تعلیم میں ایف ڈی آئی بہتر ہے لیکن حکومت کو چاہیے کہ وہ جی ڈی پی کا تین فیصد سے زائد اس شعبے میں خرچ کرے، ایف ڈی آئی سے صرف امیروں کے بچوں کو فائدہ ہوگا غریب طلبأ اس سے محروم رہیں گے'۔

سراج احمد عباسی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'کوٹھاری کمیشن کی سفارشات کے باوجود کسی بھی حکومت نے آج تک اس پر عمل نہیں کیا۔ اگر ہم گزشتہ حکومت ( یو پی اے) کی بات کریں تو تب اس مد میں جی ڈی پی کا تین فیصد سے تھوڑا زیادہ ہی فنڈ دیا جاتا رہا لیکن موجودہ حکومت نے اسے تین فیصد سے بھی کم کر دیا ہے۔

کوٹھاری کمیشن کی سفارشات کے باوجود کسی بھی حکومت نے آج تک اس پر عمل نہیں کیا

بھارتی حکومت ایک طرف 'وشوا گرو' بننے کی بات کرتی ہے وہیں، دوسری جانب اس شعبہ کے بجٹ میں تخفیف کی جاتی رہی ہے جو مناسب نہیں ہے۔

ایف ڈی آئی سے تعلیم کے شعبے میں بہتر نتائج حاصل ہو سکتیں ہیں لیکن غریب عوام کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہونے والا کیونکہ ان کے پاس اتنا پیسہ ہی نہیں ہے کہ وہ اپنے بچوں کو وہاں داخلہ کروا پائیں گے۔

حکومت کو چاہیے کہ وہ خود بھی اسکول، کالج، یونیورسٹیز میں زیادہ پیسہ خرچ کرے تاکہ غریب بچوں کو بھی بہتر تعلیم مل سکے۔

ایف ڈی آئی سے اقلیتی سماج کے طلباء کو فائدہ اس صورتحال میں ہو سکتا ہے، جب مسلم ممالک کے لوگ بھارت میں اس کے ذریعے اپنا ادارہ قائم کریں تاکہ انہیں بھی بہتر تعلیم و تربیت فراہم ہو سکے۔

Intro:تعلیمی سیکٹر میں ایف ڈی آئی بہتر ہے لیکن حکومت کو چاہیے کہ وہ جی ڈی پی کا 3 فیصد سے زیادہ خرچ کرے۔ ایف ڈی آئی سے صرف امیروں کے بچوں کو فائدہ ہوگا، غریب اس سے محروم رہیں گے۔

Body:مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ میں اعلان کیا ہے کہ تعلیمی سیکٹر میں ایف ڈی آئی لایا جائے گا۔ اس کا بھارتی طلبا کو فائدہ ہو گا یا نہیں؟

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ایجوکیشنل ایکسپرٹ سراج احمد عباسی نے کہا کہ "کوٹھاری کمیشن نے حکومت سے سفارش کی تھی کہ جی ڈی پی کا 6 فیصد اس مد میں خرچ کرنا چاہیے۔"

کوٹھاری کمیشن کی سفارشات کے باوجود کسی بھی حکومت نے آج تک اس پر عمل نہیں کیا۔ اگر ہم پچھلی سرکار ( یو پی اے) کی بات کریں تو جی ڈی پی کا 3 فیصد سے تھوڑا زیادہ ہی فنڈ دیا جاتا رہا لیکن موجودہ حکومت نے اسے کم کر کے 3 فیصد سے کم کر دیا ہے۔

بھارتی حکومت ایک طرف 'وشوا گرو' بننے کی بات کرتی ہے وہیں، دوسری جانب اس شعبہ کے لئے بجٹ میں کٹوتی کی جاتی رہی ہے جو مناسب نہیں ہے۔

ایف ڈی آئی سے تعلیم کے شعبے میں بہتر نتائج حاصل ہو سکتیں ہیں لیکن غریب عوام کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہونے والا کیونکہ ان کے پاس اتنا پیسہ ہی نہیں ہے کہ وہ اپنے بچوں کو وہاں داخلہ کروا پائیں گے۔

Conclusion:حکومت کو چاہیے کہ وہ خود بھی اسکول، کالج، یونیورسٹیز میں زیادہ پیسہ خرچ کرے تاکہ غریب بچوں کو بھی بہتر تعلیم مل سکے۔

ایف ڈی آئی سے اقلیتی سماج کے طلباء کو فائدہ اس صورتحال میں ہو سکتا ہے، جب مسلم ممالک کے لوگ بھارت میں اس کے ذریعے اپنا ادارہ قائم کریں تاکہ انہیں بھی بہتر تعلیم و تربیت فراہم ہو سکے۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 7:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.