ریاستی کانگریس کے کارکناں ریاست میں نظم و نسق، خواتین پر تشدد، مہنگائی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے الزام میں پریورتن چور سے اسمبلی تک پیدل مارچ کرنے والے تھے جس کے پیش نظر پریورتن چوک پر کثیر تعداد میں پولیس ٹیم کو تعینات کیا گیا تھا۔ احتجاج کرنے آرہے مہانگر کانگریس کمیٹی کے صدر مکیش سنگھ چوہان اور ضلع کانگریس صدر وید پرکاش ترپاٹھی کو پولیس نے سب سے پہلے بیگم حضرت محل پارک کے سامنے سے حراست میں لے لیا جبکہ بعد میں ایک ایک کر کے کارکنوں کو پولیس حراست میں لیتی چلی گئی۔
اس دوران حال ہی میں کانگریس میں شامل ہوئی شاعر منور رانا کی بیٹی اور خاتون کانگریس کی نائب صدر عروشہ رانا کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔کانگریس لیڈر ممتا چودھری کو بھی پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ اس دوران راہ چل رہی کئی خواتین بھی پولیس کی کاروائی کی زد میں آگئیں۔ ان میں سے کئی خواتین خود کو کانگریس کا کارکن نہ ہونے کی بات کہتی دیکھی گئیں۔ پولیس نے تمام کانگریسی کارکنوں کو حراست میں لے کر ان کو ایکو گارڈن بھیج دیا۔