ای ٹی وی بھارت سے روڈ ویز کے کنڈکٹر عامر جاوید نے کہا کہ ہم ہمیشہ روضہ رکھتے ہیں اور یکساں طور پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ اگر ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ذریعہ ڈیوٹی سونپی گئی ہے تو روزہ رکھے ہوئے بھی جوش و جذبے کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔
روزے کے دوران افطار کے بارے میں پوچھنے پر روڈ ویز واریئر جمال نے بتایا کہ روزہ افگاری کےلیے ہم اپنے پاس کچھ لیکر چلتے ہیں۔ جہاں پر وقت ہو جاتا ہے وہیں چلتی گاڑی میں روزہ کر لیتے ہیں۔ اس کا انتظام ہم اپنے پاس رکھتے ہیں اور صاف صفائی دیکھ کر نماز بھی پڑھ لیتے ہیں۔
پولیس اہلکاروں ، صحت کے کارکنوں ، صفائی کارکنان کے ساتھ اگر روڈ ویز کے ان 'واریئرز' کو بھی کورونا وارئیر کہا جاتا ہے تو ، کچھ بھی غلط نہیں ہوگا۔ کیونکہ پورے جوش و خروش کے ساتھ، وہ رمضان المبارک میں اپنا فرض نبھا رہے ہیں اور گھر سے ہزاروں کلومیٹر دور سے آنے والے مجبور لوگوں کو ان کے گھر والوں تک لے جارہے ہیں۔