جسٹس اشوک کمار ، ضلع جج گوتم بودھ نگر کی رہنمائی میں اترپردیش، گوتم بودھ نگر ضلع کے دنکور علاقے میں واقع گورنمنٹ اولڈ ایج آشرم کیمپس میں شاردا یونیورسٹی کے اشتراک سے قانونی خواندگی اور آگاہی کیمپ منعقد کیا گیا۔
پروگرام کی صدارت وکاس کمار ورما، سیکریٹری، ضلعی قانونی خدمات اتھاریٹی گوتم بودھ نگر نے کی۔ مذکورہ فورم کے ذریعہ عوامی مفادات کے حق میں چلائی جا رہی (مفت قانونی امداد ، ثالثی ، لوک عدالت وغیرہ) اسکیمز کے بارے میں بتایا گیا۔ اس موقع پر سکریٹری ضلع قانونی سروسز نے اولڈ ایج آشرم کا معائنہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں:مظفر نگر کے نئے ضلع مجسٹریٹ چندر بھوشن سنگھ نے چارج سنبھالا
اس دوران شاردا یونیورسٹی نے ضعیفوں کے لیے ایک ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں بزرگوں کے دانتوں کی جانچ کی گئی۔ کیمپ کے دوران آدھار کارڈ،انکم سرٹیفکیٹ، بنک کھاتہ کھولنے اور پینشن بنوانے جیسے مذکورہ بالا مسائل کے ازالہ کے سلسلے میں سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گوتم بودھ نگر نے بزرگ افراد کو ضروری کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔