الزام ہے کہ مجاہد آزادی بریگیڈیئر عثمان کے نام سے منسوب املاک پر ناجائز قبضہ ہو رہا ہے۔
گھوسی تحصیل کے ٹھیک سامنے شہید بریگیڈیئر عثمان کے اہل خانہ کو ایک پلاٹ لیز پر الاٹ کیا گیا تھا۔ تحفہ میں دیے گئے اس پلاٹ کے بیشتر حصے پر ناجائز قبضہ ہو چکا ہے۔ اس زمین پر کئی عمارتیں تعمیر ہو گئی ہیں۔ اس جانب انتظامیہ کی عدم توجہی پر سوال اٹھنا لازمی ہے۔
بریگیڈیئر عثمان کا آبائی مکان زمین دوز ہونے کو ہے۔ یہاں بھی انتظامیہ کی بے توجہی صاف نظر آ تی ہے۔ اب ان کے رشتہ داروں کو تحفے میں دی گئی زمین پر بھی زمین مافیا قابض ہو گئے ہیں۔
ناجائز قبضہ سے مقامی لوگوں میں کافی ناراضگی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سازش کے تحت شہید کے نام سے منسوب جائیداد میں خرد برد کی جا رہی ہے۔ اس معاملہ میں گھوسی کے سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے رابطہ کرنے کی کوشش بے سود رہی۔