لکھیم پور کھیری: لکھیم پور کھیری تشدد کے مرکزی ملزم اور وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کی سماعت آج گیارہ بجے ہوگی۔ اس سے قبل ہفتہ کو ملزم کو مجسٹریٹ دکشا بھارتی کے سامنے پیش کیا گیا جنہوں نے عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔
آشیش مشرا کے اوپر 302،304 اے، 147، 148، 149، 279 اور 120 بی سمیت کئی مقدمے درج کیے گئے ہیں۔
دراصل انہیں 8 اکتوبر کو پیش کیا جانا تھا، لیکن آشیش وقت پر عدالت نہیں پہنچا اور پولیس ان کا انتظار کرتی رہی، لیکن 9 اکتوبر کو وقت مقررہ سے بیس منٹ پہلے ملزم کو حاضر کیا گیا، جس سے ایس آئی ٹی کی ٹیم نے قریب دس گھنٹے تک سوال کیے اور دیر رات کو گرفتار کرلیا گیا۔
دوسری طرف سپریم کورٹ نے بھی اس مسئلے سے متعلق یوپی حکومت اور پولیس کی کارروائی پر سوالات اٹھائے تھے۔ بالآخر آشیش مشرا پولیس کے سامنے پیش ہوا۔
- مزید پڑھیں: آشیش کے ابّا جان کومودی کابینہ سے کیوں نہیں ہٹایا جارہا ہے: اویسی
- مہاراشٹر میں مسلمانوں کو بھی ریزرویشن کا حق ملنا چاہیئے: اشوک چوہان
واضح رہے کہ ضلع لکھیم پور کھیری میں نائب وزیراعلیٰ کے خلاف احتجاج کرنے آئے کسانوں پر مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کے بیٹے آشیش مشرا اور اس کے حامیوں نے گاڑی چڑھادی۔ اس دوران 8 افراد ہلاک ہوگئے، حالانکہ بعد میں کسانوں نے ان گاڑیوں میں آگ لگادی تھی۔