ETV Bharat / city

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے متعلق وزیراعظم کو کنور دانش علی کا خط - جامعہ کی تاسیس کے 100 برس

بہوجن سماج پارٹی کے سینیئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے مرکزی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ساتھ حکومت کے امتیازی سلوک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جامعہ کی تاسیس کے 100 برس پورے ہونے پر ملنے والی 100 کروڑ روپے کو جلد فراہم کرانے کی اپیل کی ہے۔

kunwar danish ali
رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی
author img

By

Published : Sep 17, 2020, 4:33 PM IST

رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے کہا کہ ہمارے ملک میں 100 برس پورے کرنے والے ادارے کو 100 کروڑ کی خصوصی گرانٹ دینے کی روایت رہی ہے، اس رقم کا استعمال ادارے کے تعلیمی انفراسٹرکچر کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کیا جاتا ہے، مگر جامعہ ملیہ اسلامیہ کو سو برس کے انتہائی کامیاب اور تاریخی سفر مکمل کرنے کے موقع پر کوئی صد سالہ مالی مدد نہیں ملی۔

یوم اساتذہ کے موقع پر جامعہ ٹیچرس ایسوسی ایشن نے آپ سے یونیورسٹی کے بنیادی ڈھانچے اور تعلیمی و تحقیقی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے ایک سو کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی، اس سلسلے میں آج تک آپ کی طرف سے کوئی پہل نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس برس جامعہ ملیہ اسلامیہ اپنی صد سالہ جشن منارہا ہے، یہ ایک مرکزی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ ہے جس کا خواب تحریک آزادی کے دوران دیکھا گیا تھا اور اسے تحریک آزادی کے مجاہدین نے ایک حقیقی شکل دی تھی۔

جامعہ کی ہمہ جہت حصولیابیوں کی بے پناہ کوششوں کا پھل ملا ہے اور جامعہ ملیہ اسلامیہ نے وزارت ترقی انسانی وسائل کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، جامعہ نے بین الاقوامی درجہ بندی میں اپنی پوزیشن میں نمایاں بہتری لائی ہے، یہ کارنامے طلبہ، اساتذہ ، انتظامیہ اور عملہ کی سخت محنت سے ممکن ہوسکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.