ETV Bharat / city

اناؤ معاملہ: ریپ کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو عمر قید کی سزا

author img

By

Published : Dec 20, 2019, 3:55 PM IST

انناؤ ریپ کیس میں ، دہلی کی تیس ہزاری عدالت نے بی جے پی کے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے 25 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

اناؤ معاملہ: ریپ کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو عمر قید کی سزا
اناؤ معاملہ: ریپ کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو عمر قید کی سزا

واضح رہے کہ اناؤ کے ماکھی گاؤں کے عصمت دری کے معاملے میں ، دہلی کی تیس ہزاری عدالت نے پہلے سے طے شدہ تاریخ کے مطابق پیر کو اپنا فیصلہ سنایا تھا۔ اس فیصلے میں ضلع کے بانگرمؤ اسمبلی سے برخواست کلدیپ سنگھ سینگر کو سزا سنائی گئی۔دوسری طرف ان کے ساتھی ششی سنگھ کو عصمت دری اور اغوا کے معاملے میں بری کر دیا گیا۔

اناؤ عصمت دری کے معاملے میں ، دہلی کی تیس ہزارہ عدالت نے بی جے پی کے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کو 16 دسمبر کو مجرم قرار دیا، جبکہ اس سزا پر بحث کے لئے 17 دسمبر کا دن مقرر کیا گیا تھا۔

سزا پر دونوں فریقوں کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد، آخر کار عدالت نے متاثرہ کو انصاف فراہم کیا اور مجرم کلدیپ سینگر کو عمر قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے سزا یافتہ سینگر پر معاشی نقصان کی تلافی کے لیے 25 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.