خیال رہے کہ جھانسی میں کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ اس کیس کے بعد انتظامیہ اس کوشش میں مصروف ہے کہ کورونا وائرس کو شہر میں پھیلنے سے کیسے روکا جائے۔
اس دوران محکمہ صحت کے ملازمین کی جانب سے بڑی غفلت سامنے آئی۔ جس میں محکمہ صحت کے عملے نے بڑی تعداد میں خون کے نمونے والی ایسے کٹ کو جس میں کورونا وائرس کی جانچ کے لیے خون کے نمونے لیے گئے تھے، وہ خواتین کے ضلع ہسپتال کے سامنے سڑک پر پڑا ہوا ملا۔ اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ اندرا ویمسی نے تحقیقات اور کارروائی کا حکم دیا۔ نیز پھینکنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔