ETV Bharat / city

جونپور میں صرافہ دکاندار کا قتل - jeweller killed in Jaunpur

گولی مارنے کے بعد جرائم پیشہ لاکھوں کے زیوارت لے کر فرار ہو گئے، پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

jeweller killed
jeweller killed
author img

By

Published : Jun 6, 2020, 2:18 PM IST

اترپردیش کے ضلع جونپور کے جلال پور تھانہ حلقہ کے تحت کسیاں گاؤں کے باشندہ شیو جیت موریا روز کی طرح اپنی دکان بند کر کے گھر لوٹ رہے تھے، تبھی گھر کے قریب ہی نامعلوم جرائم پیشوں نے انہیں گولی مار کر ان کا سونے چاندی سے بھرا بیگ لے کر فرار ہو گئے۔ اس واردات کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور لوگوں میں ڈر و خوف پیدا ہو گیا۔

جونپور میں صرافہ دکاندار کا قتل

واضح ہو کہ شیو جیت موریہ زیورات کا کام کرتے تھے۔
جونپور ایس پی اشوک کمار نے بتایا کہ نوڑھیا تھانہ حلقے میں ایک دکاندار سونا چاندی مرمت کا کام کرتے تھے۔ ان کے یہاں موتی کی مالائیں اور لاکٹ بنائے جاتے ہیں۔ جب وہ دوکان بند کرکے اپنے گھر جارہے تھے، تبھی راستے میں کچھ بدمعاشوں نے انہیں گولی مار دی۔ گولی لگنے سے موقع پر ہی ان کی موت ہوگئی۔
ایس پی اشوک کمار نے بتایا کہ موقع واردات پر ان کی گاڑی پر بیگ ملا، جس میں سونے چاندی کا سامان اور ان کی جیب سے بھی کچھ سونا چاندی اور موبائل ملا ہے۔

انہیں گولی کس وجہ سے ماری گئی ہے؟ اس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ گھر والے جو تحریر دیں گے، اس کی تحقیقات کر کے آگے کی کاروائی یقینی بنائی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ جونپور میں تمام کوششوں کے باوجود جرائم پیشوں کے حوصلے بلند ہیں۔ پولیس ہر بار یہی کہتی ہے کہ آئندہ ایسی واردات نہیں ہوں گی لیکن بڑھتے جرم سے لوگوں میں ڈر و خوف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.