اتر پردیش کے ضلع جونپور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک نواجوان کو بائک چوری کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے پاس سے غیر قانونی اسلحہ اور ایک زندہ کارتوس بھی برآمد ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات مخبر سے اطلاع ملی کہ سہولی چوراہے کے قریب بائک چور چوری شدہ بائک سے آنے والا ہے۔
اطلاع ملتے ہی تھانہ کے سینئر انسپکٹر ونود کمار سنگھ نے اپنے ہمراہیوں کے ساتھ محاصرہ کیا۔ اسی دوران تھانہ گدی کی طرف سے بائک پر ایک مشتبہ شخص نمودار ہوا۔ پولیس کو دیکھ کر اس نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔
گرفتار شخص کے پاس سے ایک عدد اسلحہ و ایک زندہ کارتوس برآمد ہوا۔
مزید پڑھیں:
پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں فوج کا ریٹائرڈ جوان گرفتار
ملزم نے اپنا نام نگینہ رام ولد لالچند ساکن رام پور واسوپٹی تھانہ گورا بادشاہ پور بتایا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا۔