ETV Bharat / city

جنتا کرفیو: باہر سے آئے مسافروں کو پریشانی - rampur news

کورونا وائرس سے بچاؤ کے طور پر وزیراعظم کی جانب سے 'جنتا کرفیو' کا اثر ملک کے دیگر خطوں کے ساتھ ہی ریاست اترپردیش کے رامپور میں بھی خاصہ نظر آیا۔

باہر سے آئے مسافروں کو پریشانی
باہر سے آئے مسافروں کو پریشانی
author img

By

Published : Mar 22, 2020, 5:34 PM IST

Updated : Mar 22, 2020, 7:15 PM IST

رامپور میں مارکیٹ کی چھوٹی بڑی دوکانوں سے لیکر ریستراں، مالس اور سنیما ہال تک مکمل طور پر بند رہے، وہیں سواری گاڑیاں اور ٹیکسی وغیرہ نہیں چلنے کی وجہ سے باہر سے آنے والے مسافروں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

باہر سے آئے مسافروں کو پریشانی

کورونا وائرس سے حفاطت کے لئے وزیر اعظم نریدر مودی نے 22 مارچ کو 'جنتا کرفیو' کا اعلان کرنے کی اپیل کی تھی۔ وزیراعظم کی اپیل کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ملک کی عوام نے اپنی حمایت دیکر جنتا کروفیو کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

جنتا کروفیو کا اثر رامپور ضلع میں بھی بڑے پیمانے پر نظر آیا۔ یہاں بازاروں کی چھوٹی بڑی تمام دوکانیں مکمل طور پر بند رہیں۔ وہیں ہوٹل، ریستراں، مالس اور سنیما گھر بھی بند رہے۔ اس کے علاوہ شاہراہوں پر دو پہیا گاڑی سے لیکر بڑی گاڑی اور سواری گاڑیاں بھی مکمل طرو پر بند رہیں۔ جس کی وجہ سے باہر سے رامپور پہنچنے والے مسافروں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

مسافروں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ہم سے کہا کہ آج کے بند کی وجہ سے ان کا سفر کافی دشواریوں بھرا رہا۔ انہوں نے کہ وہ یہاں رامپور اسٹیشن تو اتر گئے لیکن ان کے گھر جانے کے لئے کوئی سواری نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے گھر والے جب اپنے گھر سے گاڑی لیکر ان کو لینے آ رہے تھے تو پولیس اہلکاروں نے ان کو ڈانٹکر واپس کر دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پولیس اہلکار اسٹیشن پر بھی ان کو نہیں رکنے دے رہے ہیں۔ ایسے میں ان کی سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ وہ کدھر جائیں۔

Last Updated : Mar 22, 2020, 7:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.