ETV Bharat / city

لاک ڈاون میں عوامی خدمت کرنے والے سماجی کارکنوں کی حوصلہ افزائی

اترپردیش میں کورونا وبا کے دوران لوگوں کی مدد کرنے والی 40 غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے کارکنان کی اسلامک سنٹر آف انڈیا میں حوصلہ افزائی کی گئی، دارالحکومت لکھنؤ میں منعقدہ اس پروگرام میں مولانا خالد راشد فرنگی محلی اور اتر پردیش کے سابق ڈی جی پی جاوید احمد نے ان این جی اوز کے عہدیداروں کو اعزاز سے نوازا۔

کورونا وبا کے دوران انسانیت کا ثبوت پیش کرنے والی 40 اہم تنظیمیں
کورونا وبا کے دوران انسانیت کا ثبوت پیش کرنے والی 40 اہم تنظیمیں کورونا وبا کے دوران انسانیت کا ثبوت پیش کرنے والی 40 اہم تنظیمیں
author img

By

Published : Sep 12, 2021, 11:02 PM IST

کورونا وبا کے دوران جب لوگ پریشان تھے غربت اور مفلسی سے دوچار تھے نا کھانے کو گھر میں دانا تھا اور نہ پانی ایسے میں انسانیت کا ثبوت دیتے ہوئے کچھ سماجی تنظیموں نے ایسے وقت میں لوگوں کی بہت مدد کی تھی، ان این جی اوز کے کارکنان کی حوصلہ افزائی کے لیے اتوار کے روز اسلامک سنٹر آف انڈیا میں مولانا خالد راشد فرنگی محلی اور سابق ڈی جی پی جاوید احمد نے اترپردیش کی 40 این جی اوز کی سراہنا کی اور ان تنظیموں سے وابستہ سماجی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی۔

کورونا وبا کے دوران انسانیت کا ثبوت پیش کرنے والی 40 اہم تنظیمیں کورونا وبا کے دوران انسانیت کا ثبوت پیش کرنے والی 40 اہم تنظیمیں

ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز نے یوپی کے کونے کونے سے 40 ایسی غیر سرکاری تنظیموں کو چن کر یہاں جمع کیا، جنہوں نے شہروں کی گلیوں سے لے کر دیہات تک کے لوگوں کی کورونا وبا کے دوران ہر طرح سے مدد کی۔ اس موقع پر اترپردیش کے مختلف اضلاع سے آنے والے ان تنظیموں کی ذمہ داران نے لوگوں کو وبا کے دوران اپنے علاقوں میں پیدا ہونے والے مسائل کے بارے میں بتایا۔ پروگرام میں 'این جی او کنیکٹ' کے سربراہ فاروق صدیقی اور 'ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز' کے ریاستی صدر شاہین اسلام بھی موجود تھے۔ ریاست بھر سے آئے اداروں کی ذمہ داران نے ہر آنے والے وقت میں عام لوگوں کی مدد کرنے کا عہد لیا اور تمام رکاوٹوں کو بالائے طاق رکھ کر ایک دوسرے کی مدد کرنے کا وعدہ لیا۔

مزید پڑھیں: آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر: دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں
دارالحکومت لکھنؤ میں اسلامک سنٹر آف انڈیا میں منعقدہ اس پروگرام میں عیدگاہ کے شاہی امام اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن مولانا خالد راشد فرنگی محلی نے زکوٰۃ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مولانا خالد رشید نے کہا کہ اسلام میں فرض ہے کہ آپ کے تمام مال کا ڈھائی فیصد غریبوں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ایک تحقیق کے مطابق بھارت میں ہر سال 50 ہزار کروڑ روپے صرف زکوٰ سے لیے جاتے ہیں، لیکن اگر یہ صحیح جگہ پر پہنچ جائے تو کوئی ضرورت مند پریشان نہیں ہوگا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.