ETV Bharat / city

پنچایت انتخابات: کئی آزاد کامیاب امیدوار بی ایس پی سے وابستہ ہیں: مایاوتی - lucknow, uttar pradesh

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے پنچایت انتخابات کے نتائج کو پارٹی کے لئے حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے بیشتر آزاد امیدوار بی ایس پی سے جڑے ہوئے لوگ ہیں۔

Independent winning candidate in Panchayat elections People associated with BSP
پنچایت انتخابات میں آزاد فاتح امیدوار بی ایس پی سے جڑے لوگ : مایاوتی
author img

By

Published : May 6, 2021, 4:23 PM IST

محترمہ مایاوتی نے جمعرات کو ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پنچایت انتخابات میں طاقت اور سرکاری مشینری کے غلط استعمال اور مخالف پارٹیوں کے ذریعہ بے پناہ رقم کے ناجائز استعمال کے باوجود بہوجن سماج پارٹی نے جو نتیجہ تقریبا پوری ریاست میں پیش کیا ہے وہ بہت حوصلہ افزا ہے۔ آئندہ اسمبلی کے عام انتخابات یہاں ہونے والے ہیں، یہ نتائج لوگوں کو نئی توانائی، جوش اور حوصلہ افزائی کرنے والا ہے۔

انہوں نے ریاست کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور پارٹی کے ہر سطح کے تمام چھوٹے بڑے کارکنوں کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کامیاب ہونے والے تمام آزاد امیدواروں میں سے بیشتر دراصل بی ایس پی سے ہی جڑے ہوئے لوگ ہیں۔ جنہوں نے خاص طور سے ریزرو سیٹوں پر عام رضامندی نہیں بن پانے پر اپنی اپنی اہلیت سے ہی انتخابات لڑ کر کامیابی حاصل کی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.