ETV Bharat / city

بارہ بنکی :چودھری آصف علی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح - Inauguration of Chaudhry Asif Ali Under 19 Cricket Tournament

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سنیچر کو چودھری آصف علی میموریل میں 14 ویں انڈر19 اسٹیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا۔

بارہ بنکی :چودھری آصف علی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

author img

By

Published : Mar 13, 2021, 5:23 PM IST

ٹورنامنٹ کا افتتاح محکمہ کھیل کے ڈائریکٹر آر پی سنگھ نے کیا، 9 روزہ یہ کرکٹ ٹورنامنٹ لیگ کم ناک آؤٹ بیس ہوگا۔ اس میں کل 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

بارہ بنکی :چودھری آصف علی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

ضلع بارہ بنکی سے کرکٹ میں بہترین کھلاڑی پیدا کرنے کے مقصد سے یہ ٹورنامنٹ گزشتہ 13 برسوں سے ہوتا آ رہا ہے۔ اس دفعہ یہ ٹورنامنٹ رنگین یونیفارم میں سفید لیدر کی بال سے کھیلا جائے گا۔

بارہ بنکی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ضلع صدر ڈاکٹر جاوید کا دعویٰ ہے کہ' ان کی کوششوں سے ضلع میں لیدر بال کرکٹ کا دور واپس لوٹا ہے، ورنہ لوگ ٹینس بال کے آگے لیدر بال کو بھولتے جا رہے تھے۔

یہی وجہ ہے کہ ضلع کے چار کھلاڑی نیشنل کے لئے منتخب ہوئے ہیں، افتتاحی تقریب کے مہمان زک وقار محکمہ کھیل کے ڈائریکٹر آر پی سنگھ نے کھیل کے فروغ میں چودھری آصف علی میموریل انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کی ستائش کی اور امید ظاہر کی ایسے ٹورنامنٹ سے بہترین کرکٹ کھلاڑی نکل کر سامنے آئیں گے۔

وہیں پروگرام کے مہمان خصوصی سابق ایم ایل سی ہرگووند سنگھ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ' کھیلوں کو سبجیکٹ کی طرح نصاب میں شامل کیا جانا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.