ETV Bharat / city

کچا مکان منہدم، خاتون کی موت - لگاتار ہو رہی بارش

ریاست اترپردیش کے ضلع سلطان پور میں بارش کی وجہ سے مکان منہدم ہونے سے خاتون کی موت واقع ہو گئی جبکہ اس کے چار بچے زخمی ہو گئے۔

کچا مکان منہدم، خاتون کی موت، 4زخمی
کچا مکان منہدم، خاتون کی موت، 4زخمی
author img

By

Published : Jul 11, 2020, 3:26 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سلطان پور کے لمبھوا علاقے میں لگاتار ہو رہی بارش کی وجہ سے ہفتہ کو ایک کچا مکان منہدم ہو گیا جس کے ملبے کے نیچے دب کر ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ جمعہ سے لگاتار ہو رہی بارش کی وجہ سے سلطانپور میں لمبھوا علاقے کے ترئیں گاؤں کے باشندہ کھیدورام کا کچا مکان منہدم ہو گیا۔ اس حادثے میں مکان کے ملبے کے نیچے دبنے سے کھیدورام کی بیوی سومواری (52) بیٹے انل، سورج، ابھیشیک اور بیٹی انتما زخمی ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ آس پاس کے مقامی افراد نے کسی طرح سے ملبے کے نیچے سے سبھی کو باہر نکالا لیکن تب تک سومواری کی موت ہو چکی تھی۔

سبھی زخمیوں کو سی ایچ سی لمبھوا میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.