ETV Bharat / city

نئے سال میں بہتر روزگار کی امید

کورونا وبا نے انسانی زندگی کے ہر شعبہ کو متاثر کیا ہے، جس کا براہ راست اثر اقتصادیات سمیت سماجی معاشرے پر پڑا ہے جس کی وجہ سے اہل خانہ کی ذمہ داری پوری کرنا مشکل امر ہو رہا ہے۔

نئے سال میں بہتر روزگار کی امید
نئے سال میں بہتر روزگار کی امید
author img

By

Published : Jan 4, 2021, 2:31 PM IST

نئے سال کا آغاز تو ہوچکا لیکن ابھی بھی کورونا کا خطرہ ختم نہیں ہوا، یہ بات اور ہے کہ پہلے کے مقابلے عوام کے دل و دماغ میں وبائی امراض کا ڈر بہت کم رہ گیا ہے۔

نئے سال میں بہتر روزگار کی امید

عالمی وبا کوروناوائرس کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا جس کے بعد روزگار ختم ہوگیا۔

واضح رہے کہ وبائی امراض کے پہلے مشاعرہ منعقد ہوا کرتے تھے، جس سے شعرا کے ساتھ مشاعرہ ریکارڈنگ کرنے والوں کی بھی آمدنی ہوتی تھی لیکن اب وہ پریشان حال ہیں لہٰذا ان کے سامنے پریوار کی ذمہ داری بوجھ بن گئی ہے۔

وبائی امراض کے پہلے مشاعرہ منعقد ہوا کرتے تھے

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران 'لمرا ایجنسی' کے ایڈیٹر عدنان خان نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے بعد سے ہی ابھی تک حالات بہتر نہیں ہوئے۔

عدنان خان نے بتایا کہ 'کورونا کے پہلے رمضان المبارک کا اختتام ہوتے ہی مشاعرہ، جلسہ، عرس، عید میلادالنبی رکارڈینگ کے لیے لوگ مسلسل رابطہ کرتے تھے'۔

لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا جس کے بعد روزگار ختم ہوگیا

انہوں نے کہا کہ 'ہمارے پاس کام اتنا زیادہ ہوتا تھا کہ ہمیں کام کرنا مشکل ہو جاتا تھا لیکن اب حالات ایسے ہیں کہ ہم لوگ خالی بیٹھے ہوئے ہیں، ریکارڈنگ نہیں ہو رہی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے پہلے سے ریکارڈنگ کے لیے تاریخ لے رکھی تھی اور ایڈوانس بھی جمع کردیا تھا، ان کا پیسہ بھی واپس کرنا پڑا، کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریکارڈنگ نہیں ہوپائی۔

نئے سال کا آغاز
نئے سال کا آغاز نئے سال کا آغاز

عدنان نے بتایا کہ جن لوگوں کی ریکارڈنگ پہلے ہوچکی تھی، ان کی سی ڈی بھجوا دی گئی جو لوگ اپنے چینل پر تھوڑا تھوڑا کرکے اپلوڈ بھی کررہے ہیں۔

عدنان خان نے کہا کہ ریکارڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے آمدنی نہیں ہورہی ہے، جس سے پریشانی ہمیں اور پریوار کے لوگوں کو اٹھانی پڑ رہی ہے۔

نئے سال میں بہتر روزگار کی امید
نئے سال میں بہتر روزگار کی امید

انہوں نے کہا کہ دکان کا کرایہ وقت پر دینا ہوتا ہے اور بجلی کا بل بھی جمع کرنا ہوتا ہے لیکن روزگار نہیں ہے سرکار سے کوئی مدد نہیں مل رہی ہے اس لیے بل وغیرہ بھی وقت پر جمع کرنا مشکل ہے لیکن امید ہے کہ نئے سال کا آغاز سب کے لیے بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا خطرہ بھلے ہی کم ہوگیا ہو لیکن ابھی بھی کورونا کا خاتمہ نہیں ہوا۔

اترپردیش حکومت کچھ شرائط کے ساتھ چھوٹ دی ہے لیکن پہلے کی طرح مشاعرہ، عرس، مجلس اور عید میلادالنبی نہیں منعقد ہورہی حالانکہ ویبینار پر مشاعرہ ہو رہا ہے لیکن اس سے ریکارڈنگ کرنے والوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.