ETV Bharat / city

مذہب تبدیلی معاملے میں ہائی کورٹ کے حکم پر سختی سے پیروی کی جائے گی: یوگی

author img

By

Published : Oct 31, 2020, 7:21 PM IST

اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج واضح لفظوں میں کہا ہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم پر کہ شادی کے لئے مذہب کی تبدیلی غیرقانونی ہے، پر سختی سے پیروی کی جائے گی اور جلد ہی اس کے لئے موثر قانون بنایا جائےگا۔

Yogi
یوگی

یوگی آدتیہ ناتھ نے سنیچر کو جونپور ضلع میں ملہانی اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات میں پارٹی کے امیدوار منوج سنگھ کے حمایت میں سکرارا چوراہے کے نزدیک باغیچے میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے صرف شادی کےلئے مذہب تبدیل کرنے کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ اب اس کی پیروی سختی سے کرائی جائے گی اور اس کے لئے جلد ہی موثر قانون بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ بہن۔بیٹیوں کی دفاع کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی پرعزم ہے۔ اس کے لئے کئی منصوبوں جیسے مشن شکتی وغیرہ چلائی جارہی ہے اور اب قانون بنانے کے بعد جو لوگ بہن بیٹیوں کے ساتھ کھیلواڑ کریں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یا تو وہ سدھر جائیں نہیں تو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.