ETV Bharat / city

بارہ بنکی : ہیلتھ ورکرز نے جی او کی کاپی جلاکر احتجاج کیا

author img

By

Published : May 25, 2021, 10:19 PM IST

تمام طبی اور ہیلتھ ورکرز کو انسینٹو (پروتساہن راشی) نہیں دیے جانے اور مختلف مطالبات کو لیکر 'راجیہ کرمچاری سنیوکت پرشد' کی اپیل پر منگل کو ضلع ہسپتال کے ملازمین دن بھر کالا فیطہ باندھ کر کام کیا اور دوپہر میں جی او کی کاپیاں جلاکر اپنی مخالفت درج کرائی۔ ہیلتھ ورکرز نے انتباہ کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو وہ مزید احتجاج کو مجبور ہوں گے۔

Health workers protested by burning a copy of the GO
بارہ بنکی : ہیلتھ ورکرز نے جی او کی کاپی جلاکر احتجاج کیا

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں راجیہ 'کرمچاری سنیوکت پرشد' کے ضلع وزیر آر پی سنگھ بسین کے مطابق کووڈ-19 کی مہلک وبا میں کام کرنے والے ملازمیں کو وزیر اعلیٰ نے ان کے پے بینڈ کا 25 فیصدی انسینٹو دینے کا اعلان کیا تھا لیکن محکمے کے افسران نے صرف ڈاکٹرس، پیرا میڈکل اسٹاف اور صفائی ملازمین کو 25 فیصدی اور کووڈ-19 کی سیمپل جانچ میں لگے ملازمین کو 10 فیصدی انسینٹو دینے کی اسکیم بنا لی ہے۔

ویڈیو

یہی نہیں نان کووڈ میڈکل اسٹاف کو تو اس میں شامل تک نہیں کیا گیا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ تمام ملازمین کو یہ انسینٹو دیا جائے۔ اس کے علاوہ ان کا مطالبہ ہے کہ ہیلتھ ورکرز کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ کو دیے جانے والے معاوزہ کی مدت طے کی جائے۔ ساتھ ہی ہیلتھ ورکرز کے اہل خانہ کے لئے ویکسینیشن کا الگ سے انتظام کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.