ریاست اترپردیش میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہاں آج 229 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔آگرہ میں سب سے زیادہ 859 کانپورمیں 335 دارالحکومت لکھنؤ میں 327 سہارنپور میں231 نوئیڈا میں 359 میرٹھ میں 379 فیروزآباد میں 219 مراد آباد میں 188 غازی آباد میں 238 بارہ بنکی میں 140وارانسی میں 159 علی گڑھ میں 127 بلند شہر میں 109 ۔
صوبے میں اب تک 3 ہزار660 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں ۔آگرہ سے 725 غازی آباد سے 189 نوئیڈا سے 234 میرٹھ سے 254 کانپور سے 301 سہارنپور سے200 وارانسی سے 78دارالحکومت لکھنؤ سے264 اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کرونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 169 موت ہوئی۔اترپردیش حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود صوبے میں مثبت کیس بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔
ابھی تک جو اضلاع گرین زون میں تھے، وہاں بھی تیزی کے ساتھ کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھتا جارہا ہے۔گزشتہ پانچ دنوں میں یعنی 16 مئی کو 203، 17 مئی کو 208، 18 مئی کو 146، 19 مئی کو 323، 20 مئی کو 249 ،21 مئی کو 341 اور 22 مئی کو 243 ،24 مئی کو 254 اور 25 مئی کو 229 کیسز سامنے آئے ہیں۔