ETV Bharat / city

بارہ بنکی : حضرت قاسم شاہ کے دو روزہ قل کا آغاز - تمام مذاہب کے افراد شرکت کرتے ہیں

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے نینا مؤ گاؤں میں واقع حضرت قاسم شاہ رحمت اللہ علیہ کا سالانہ قل کا پروگرام شروع ہو گیا ہے۔ دو روزہ قدیمی اس قل کا دوشنبے کو سابق رکن اسمبلی رام گوپال راوت نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے چادر پوشی کی اور تمام عالم میں امن و امان قائم رہنے کی دعا کی۔

بارہ بنکی : حضرت قاسم شاہ کے دو روزہ قل کا آغاز

author img

By

Published : Feb 15, 2021, 9:21 PM IST

اس موقع پر سابق رکن اسمبلی رام گوپال راوت نے کہا کہ' حضرت قاسم شاہ رحمت اللہ علیہ کی حیات بھارتی ثقافت کا عکاس ہے اور ان سے قومی یکجہتی کا پیغام جاتا ہے۔ ایسے پراگرام میں تمام مذاہب کے افراد شرکت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ' صوفیوں نے ہمیشہ سماج میں یکجہتی کا پیغام دیا ہے، ان کی دعاؤں کے بدولت ہی دنیا چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ' پروگرام میں تمام مذاہب اور سماج کے لوگ آپسی گلے شکوے بھلاکر آپس میں ملتے ہیں ہم لوگوں کو صوفی سنتوں کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:بارہ بنکی کرکٹ لیگ کا آغاز

انہوں نے تمام عوام سے اس قسم کے پروگرام میں جانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ' ایسے پراگرام میں آنے جانے سے فرقہ واریت ختم ہو گی اور ہم آہنگی برقرار رہے گی۔ واضح ہو حضرت قاسم شاہ رحمت اللہ علیہ کے دو روزہ عرس کے دوران مختلف پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.