ETV Bharat / city

متھرا کی ایک اور مسجد میں ہنومان چالیسہ کا پاٹھ

متھرا میں چھاتا کوتوالی قصبے کے مسجد میں تین نوجوانوں نے ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کرکے سوشل میڈیا پر ویڈیو کو وائرل کردیا ہے۔ پولیس نے تینوں نوجوانوں کو حراست میں لے کر قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

author img

By

Published : Nov 5, 2020, 7:00 PM IST

hanuman chalisa again in mosque of mathura
متھرا کی ایک اور عیدگاہ میں ہنومان چالیسہ کا پاٹھ

ریاست اترپردیش، ضلع متھرا میں چھاتا کوتوالی کے عیدگاہ میں تین افراد کی جانب سے ہنومان چالیسا پڑھنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

تینوں نوجوانوں نے عیدگاہ میں ہنومان چالیسہ پڑھنے کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ پولیس نے تینوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے اور قانونی کاروائی کی بھی شروع کردی ہے۔

30 اکتوبر کو مسلم نوجوانوں نے نند بابا مندر میں نماز پڑھنے کا ویڈیو وائرل ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق مہارانا پرتاپ یوا سینا کے قومی صدر بھرت سیسودیا نے اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ چھاتا قصبے کی عیدگاہ میں ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی دیہات شری سچندر نے کہا کہ اگر کوئی فرقہ ماحول خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے تو پولیس اس کے خلاف سخت کاروائی کرے گی، چھاتا قصبے کے عیدگاہ کے اندر ہنومان چالیسہ پڑھنے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ملزم کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.