ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور کے تھانہ نگینہ کے این ایچ 74 پر تیزرفتار اناج سے بھری ڈی سی ایم گاڑی اچانک ٹائر پھٹنے سے پلٹ گئی۔
اس حادثہ کے بعد کونٹلوں اناج سڑک کنارے بکھرگیا، گاڑی کے پلٹنے سے رتن سنگھ ڈرائیور و حکم سنگھ ہیلپر کو چوٹیں آئی ہیں۔
مزید پڑھیں:مدھیہ پردیش: بجٹ اجلاس سے قبل فلور ٹیسٹ کا حکم
گاڑی مالک سعید احمد نے بتا یا کہ' ڈی سی ایم گاڑی جسپور اناج منڈی سے گیہوں بھر کر لا رہی تھی جسے بجنور کے نگینہ میں اناج اتارنا تھا لیکن اسی بیچ یہ حادثہ ہوگیا-