اب ریاست اترپردیش کے سرکاری پرائمری اسکولوں میں زیر تعلیم طلبا بھی تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے علاوہ کھیل کود سے لطف اندوز ہورہے ہیں، کیونکہ سرکاری پرائمری اسکولوں میں سمر کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے، جہاں طلبا و طالبات اپنے فن کا خوب مظاہرہ کررہے ہیں، اور دلچسپی دکھا رہے ہیں، جو ایک روشن مستقبل کی واضح ثبوت ہے۔
سرکاری پرائمری اسکولوں کی اس نئی پیش رفت سے مقامی لوگ کافی خوش ہیں، اور اس پہل کو خوب سراہنا کرہے ہیں۔