ETV Bharat / city

'حکومت مارچ 2021 تک مفت کووڈ ویکسین فراہم کرے گی'

بہار اسمبلی انتخابات میں مفت میں کورونا ویکسین فراہم کرنے کے انتخابی وعدے کی چہار جانب تنقید کے باجود بی جے پی کی قیادت والی اترپردیش حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کے سبھی شہریوں کو مارچ 2021 تک مفت میں کورونا ویکسین فراہم کی جائے گی۔

UP Minister of Health
یوپی وزیر صحت
author img

By

Published : Oct 28, 2020, 5:47 PM IST

ریاست کے وزیر صحت جئے پرتاپ سنگھ نے منگل کی رات ایک تقریب میں کہا کہ ریاستی حکومت ریاستی باشندوں کو مفت میں کورونا ویکسین فراہم کرے گی اگرچہ ویکسین کے مارچ 2021 تک بازار میں آنے کے امکانات ہیں۔

مسٹر سنگھ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کووڈ-19 کو ہینڈل کرنے کی کاروائی میں مزید بہتر لائی جائے۔کورونا بحران کے دوران ہم نے ایک ٹیم کے طور پر کام کیا اور آج اس کا نتیجہ ہر کوئی دیکھ سکتا ہے۔

اترپردیش میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد گذشتہ 24گھنٹوں میں 38اموات کے سات 6940ہوگئی ہے جبکہ 2018نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد ریاست میں مجموعی متاثرین کی مصدقہ تعداد 474054ہوگئی ہے۔اس وقت ریاست میں 26276ایکٹیو معاملے ہیں جبکہ 440847 افراد ریکور ہوکر اپنے گھروں کا جاچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.