ETV Bharat / city

دیوریا: پنچات کے دوران لڑکی کا قتل

الزام ہے کہ لڑائی کے دوران شیو اوتار گپتا کا بیٹا رامبروسا چاقو لے کر پہنچا اور وکرم گونڈ اور اس کی بیٹی کاجل (20) پر حملہ کردیا۔

representational image
علامتی تصویر
author img

By

Published : Dec 6, 2020, 9:38 PM IST

اترپردیش میں ضلع دیوریا کے ترکولوا علاقے میں اتوار کے روز زمین کے تنازعہ کی پنچایت کے دوران مخالف فریق نے ایک لڑکی کو چاقو مار قتل کردیا اور اس کے والد کو شدید زخمی کردیا۔

پولس ذرائع نے بتایا کہ ترکولوا علاقے کے شاہ پور پورینی گاؤں میں وکرم گونڈ اور شیو اوتار گپتا کے درمیان کافی عرصے سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ اس معاملے کے حل کے سلسلے میں وکرم گونڈ کے گھر کے دروازے پر دونوں فریقوں کی پنچایت چل رہی تھی۔ پنچایت کے دوران دونوں فریقوں کے مابین کسی بات پرلڑائی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: بابری مسجد کیس: 1528 تا 2017 کے درمیان کیا ہوا؟

الزام لگایا گیا ہے کہ لڑائی کے دوران شیو اوتار گپتا کا بیٹا رامبروسا چاقو لے کر پہنچا اور وکرم گونڈ اور اس کی بیٹی کاجل (20) پر حملہ کردیا۔ اس واقعے میں کاجل کی موت ہو گئی جبکہ اس کے والد وکرم گونڈ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی وکرم کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

ادھر پولیس سپرنٹنڈنٹ شریپتی مشرا نے بتایا کہ اس معاملے میں ملزموں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.