ETV Bharat / city

گوتم بودھ نگر: رکن اسمبلی نے طبی مرکز کا دورہ کیا - گوتم بدھ نگر

دھریندر سنگھ نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھا ہے جس میں بلاسپور قصبے میں صحت کے مرکز کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بلاسپور میں واقع صحت مرکز ایک طویل عرصے سے بند پڑا ہے۔ دھریندر سنگھ کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ لوگوں کی خدمت کے لئے بڑے اقدامات کرے۔

رکن اسمبلی کا چیئرمین صابر علی کے ساتھ طبی مرکز کا دورہ

author img

By

Published : May 17, 2021, 2:04 PM IST

اترپردیش کے گوتم بودھ نگر کے دیہی علاقوں میں بدحال ہوئی صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کی اب کوشش کی جارہی ہے۔ جیور سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی ٹھاکر دھریندر سنگھ اپنے علاقے میں آنے والے صحت مراکز پر توجہ دے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں بلاسپور قصبے کے پرائمری ہیلتھ سنٹر کو تیار کیا جائے گا۔

گوتم بودھ نگر: رکن اسمبلی نےطبی مرکزکا دورہ کیا

ایم ایل اے نے صحت مرکز کا دورہ کیا ہے۔ اس دوران میڈیکل اسٹاف اور بلاسپور نگر پنچایت کے چیئرمین ان کے ہمراہ تھے۔

اس سلسلے میں دھریندر سنگھ نے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھا ہے جس میں بلاسپور قصبے میں صحت کے مرکز کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بلاس پور میں واقع صحت مرکز ایک طویل عرصے سے بند پڑا ہے۔ دھریندر سنگھ کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ لوگوں کی خدمت کے لئے بڑے اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت گاؤں کی طرف کووڈ 19 کا اثر بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ دیہی علاقوں میں بہت سے لوگ کورونا انفیکشن کا شکار ہیں۔ جس کی وجہ سے گریٹر نوئیڈا، جیور اور دنکور کے آس پاس کے دیہی علاقوں میں اب تک سیکڑوں افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایسی صورتحال میں لوگوں میں علاج معالجے کی کمی ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ میں آپ کی توجہ گوتم بدھ نگر کے ایک بہت قدیم قصبہ بلاس پور کی طرف مبذول کرنا چاہتا ہوں۔ جہاں 2010 میں، صحت کی دیکھ بھال کرنے کے لئے ایک صحت مرکز قائم کیا گیا تھا۔ لیکن یہ پرائمری صحت مرکز بند ہے جس سے علاج معالجہ کا عمل متاثر ہے۔ گزارش ہے کہ اسے بحال کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.