ETV Bharat / city

Fake Railway E-Ticket Racket Busted: جعلی ای ٹکٹ فروخت کرنے والے گروہ کا پردہ فاش

نوئیڈا کے دادری قصبے میں آرپی ایف کی ٹیم نے ایکسپریس ٹرینوں کے جعلی ٹکٹ فروخت کرنے والے ایک گروہ Fake Railway E-Ticket Racket Busted کا پردہ فاش کیا ہے۔

author img

By

Published : Dec 20, 2021, 7:13 PM IST

ریاست اترپردیش کے نوئیڈا شہر میں ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) نے سافٹ ویئر کے ذریعے جعلی ریلوے آئی ڈی بنا کر ایکسپریس ٹرینوں کے لیے جعلی ای ٹکٹ فروخت کرنے والے گروہ Fake Railway E-Ticket Racket Busted کا پردہ فاش کیا ہے۔

شہر نوئیڈا کے دادری قصبہ کے سمادھی پور گاؤں میں آر پی ایف کی ٹیم نے ایک سائبر کیفے پر کارروائی کرتے ہوئے سائبر کیفے کے آپریٹر رتی پال کو گرفتار کیا ہے۔ موقع سے 15 ٹکٹ، 6220 روپے، کمپیوٹر، سی پی یو، پرنٹر، مانیٹر، کی بورڈ، جیو وائی فائی ڈونگل، ڈیبٹ کریڈٹ کارڈ سوائپ مشین وغیرہ برآمد ہوئے ہیں۔

آر پی ایف کے انسپکٹر انچارج ایس کے ورما کے مطابق پریاگ راج (الہ آباد) کے افسران کو جعلی ای ٹکٹ فروخت کرنے کی مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آر پی ایف اور سائبر کرائم برانچ کی ٹیم نے سمادھی پور گاؤں میں ریوا انٹرنیٹ کے نام سے چلنے والے سائبر کیفے پر چھاپہ مارا۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ ریلوے کے مجاز ایجنٹس کی دو ذاتی یوزر آئی ڈی بنا کر سافٹ ویئر سے جعلی ای ٹکٹیں بنا کر فروخت کی جا رہی ہیں۔ ملزم تقریباً دو سال سے سینکڑوں مسافروں کو جعلی ٹکٹیں فروخت کرچکا ہے۔

تاہم ٹیم کو صرف دو ماہ کا ڈیٹا ملا ہے۔ وہ مسافروں سے ٹکٹ کے مقابلے میں 150-200 روپے زیادہ وصول کرتا تھا۔ اس کی وجہ سے انڈین ریلوے کو ریونیو کا نقصان ہو رہا تھا۔ آر پی ایف کی ٹیم ریلوے ایکٹ کی دفعہ 143 کے تحت مقدمہ درج کرکے دیگر ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔

گاہک بن کر کاروائی کی

آر پی ایف حکام نے بتایا کہ سائبر کیفے آپریٹر کے جعلی ای ٹکٹ فروخت کرنے کے بارے میں معلومات ملنے کے بعد ٹیم نے صارف بن کر چانچ شروع کی۔ ہم نے صارف بن کر ملزم سے بات چیت کی اور پھر ملزم نے ای ٹکٹ بنا کر دیا۔ جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

سفر میں جھگڑے کے بعد تفتیش شروع ہوئی

ملزم خالی سیٹوں کے جعلی ای ٹکٹ فروخت کرتا تھا جو کہ اصلی لگتے تھے۔ ایسے میں ریلوے کے ٹکٹ چیک کرنے والے بھی سفر کے دوران پہچان نہیں کر پا رہے تھے لیکن کئی بار ریلوے کی جانب سے ٹکٹوں کی باضابطہ فروخت کے بعد مسافروں کے درمیان جھگڑے کے معاملات منظر عام پر آنے لگے۔ ٹکٹوں کی جانچ پڑتال کی گئی تو جعلی ای ٹکٹوں کی جعلسازی کا پردہ فاش ہوا۔

ٹیلیگرام ایپ ملک بھر میں سافٹ ویئر فروخت کر رہی ہے

آر پی ایف حکام کے مطابق سائبر کیفے آپریٹر کے پاس پورے فراڈ کے بارے میں صحیح معلومات نہیں ہیں۔ گینگ کے مرکزی ملزمان ٹیلی گرام ایپ کے ذریعے ملک بھر میں سافٹ ویئر فروخت کر رہے ہیں۔ اب اس معاملے میں رتی رام کی طرح جعلی ای ٹکٹ فروخت کرنے والے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.