ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں لاک ڈاؤن کے دوران جوئے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ جواریوں نے اس موقع کا خوب فائدہ اٹھایا، لیکن پولیس بھی جوئے کی واردات پر نکیل کسنے کے لئے مکمل طور پر مستعد ہے۔
یہی وجہ ہے کہ لاک ڈاؤن سے اب تک پولیس نے ضلع بھر سے سیکڑوں جواریوں کو گرفتار کیا ہے اور جوئے کی رقم بھی برآمد کی ہے۔
بارہ بنکی پولیس سپریٹینڈنٹ اروند چترویدی کے مطابق انہیں قبل میں یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ مہاجر مزدوروں کی آمد کے سبب یہاں کی عوام تفریح کے لئے جوئے کی جانب راغب ہو سکتی ہے۔
ان حالات کے پیش نظر پولیس سپریٹینڈنٹ نے ضلع کے تمام تھانوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ اس کے خلاف مستعد رہیں اور خصوصی مہم چلائیں۔
انہوں نے کہا کہ جوا کھیلنا پہلے سے ہی ایک جرم ہے اس کے سبب قرض میں اضافے کے ساتھ ساتھ معالی نقصان بھی ہوتاہے اور نظم و نسق کو بھی خطرہ لاحق ہے۔
مزید پڑھیں:کشمیر میں ٹیٹو کا جادو بکھیرنے والا نوجوان
اس لئے انہوں نے جواریوں پر ابتدا سے ہی نکیل کسی اور تب سے اب تک تمام تھانوں میں جواریوں پر کاروائی کی جارہی ہے۔