14 سالہ محمد زاہد انصاری درجہ سات کے طالب علم ہیں۔ انہیں سزوفرینیا کی شکایت ہے۔ سبق یاد کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ اپنے اہل خانہ کے ساتھ آئے محمد زاہد کو طبی امداد فراہم کرائی گئی۔ اس موقع پر جسمانی طور سے معذور طلبا و طالبات کو ٹرائی سائیکل فراہم کرائی گئی۔
اس پیش رفت سے یہ بچے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو پہلے کے مقابلے زیادہ آسانی سے جاری رکھ سکیں گے۔ ابتدائی درجات میں تعلیم حاصل کر رہے تقریبا دو سو طلبا و طالبات کو یہ آلات فراہم کرائے گئے۔ artificial limbs corporation of India المبکو کانپور کی مدد سے یہ کوشش شروع کی گئی ہے۔ ایک ماہ قبل منعقد کیے گئے کیمپ میں ایسے ضرورت مند طلبا و طالبات کا رجسٹریشن کیا گیا تھا۔ اس دوران ہوئی طبی جانچ پڑتال کے مطابق اہل بچوں کی فہرست تیار کی گئی۔ یہ فہرست جسمانی عضو بنانے والی سرکاری کمپنی المبکو کانپور کو بھیج دی گئی۔
اسی فہرست کے مطابق طلبا کے آلات تیار کیے گئے ہیں۔ پروگرام کے دوران بچوں کے سرپرست بھی موجود رہے۔