ETV Bharat / city

بارہ بنکی: 14 سالہ انس نے ایک نشست میں سنایا مکمل قرآن - ای ٹی وی بھارت اردو

مولانا محمد وقار ندوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب مسلمان قرآن مجید کو حفظ کرنا شروع کرتا ہے تو وہ اپنے قلب کی عمیق گہرائیوں میں توفیق الاہی اور سعادت عظیم کا سرور سرایت کرتے ہوئے محسوس کرتا ہے۔

anas
anas
author img

By

Published : Feb 22, 2021, 7:59 PM IST

اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے دریہ باد واقع مدرسہ دارالقرآن کے 14 سالہ طالب علم محمد انس بن عبدالمتین نے نے پیر کے روز ساڑھے سات گھنٹے میں ایک نشست میں مکمل قرآن کریم سنایا۔ مدرسہ میں تقریب کے دوران 14 سالہ طالب علم کی کافی پزیرائی کی گئی۔

تقریب کے دوران مولانا محمد وقار ندوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب مسلمان قرآن مجید کو حفظ کرنا شروع کرتا ہے تو وہ اپنے قلب کی عمیق گہرائیوں میں توفیق الاہی اور سعادت عظیم کا سرور سرایت کرتے ہوئے محسوس کرتا ہے کہ یہ وہ نورانی سعادت ہے، جس کے مد مقابل تمام لطف و کرم اور سعادتیں ثانوی درجہ رکھتی ہیں۔ حافظ قرآن پر رب کریم کے تعلق کا دروازہ کھول دیا جاتا ہے۔

مہمان خصوصی کے طور پر موجود مولانا وقار ندوی نے کہا کہ اللہ عزوجل کی مدد و نصرت حافظ قرآن پر ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کا حفظ کرنا اللہ کا معجزہ ہے۔ یہ دنیا کی واحد کتاب ہے جس کے حافظ دنیا کے گوشے گوشے میں ہے۔ نونہال بچے بھی قرآن کا حفظ باآسانی کر لیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.