ETV Bharat / city

بین ضلعی گاڑی چور گروہ کے 4 اراکین گرفتار - موٹر سائیکل کی چوری

اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں پولیس نے بین ضلعی گاڑی چور گروہ کے چار اراکین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 10 موٹر سائیکل برآمد کی ہیں۔

Four members of inter-district vehicle theft gang arrested
بین ضلعی گاڑی چور گروہ کے 4 اراکین گرفتار
author img

By

Published : Sep 26, 2020, 10:03 PM IST

سپرٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر وپن کمار مشرا نے آج یہاں بتایا کہ قبضہ نانپارہ میں چیکنگ کے دوران پولیس کو الطاع ملی کی گاڑی چور عرفان اپنے ساتھیوں کے ساتھ چوری کی موٹر سائیکلوں کو فروخت کرنے کے لیے جگناتھ پور کے راستے نیپال کی طرف جانے والا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر جگناتھ پور گاؤں سے پہلے نہر کنارے چیکنگ کےدوران موٹر سائیکل سواروں کو روک کر چیکنگ کیے جانے پر سبھی کے پاس فرضی دستاویزات ملے۔ سختی سے پوچھ گچھ کرنے پر چاروں ملزمین نے بتایا کہ ہم لوگ مختلف اضلاع سے موٹر سائیکل کی چوری کرتے ہیں اور گاڑیوں کے دستاویزات میں ردوبدل کر کے نیپال و دیگر جگہوں پر فروخت کر دیتے ہیں۔
مسٹر مشرا نے بتایا کہ گرفتار ملزمین میں عرفان عرف غفران، مجیب، یاسین علی اور پروین شامل ہیں۔ گرفتار ملزمین کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.