ETV Bharat / city

ایودھیا میں مسجد کا سنگ بنیاد 26 جنوری کو

ایودھیا میں پانچ ایکڑ زمین پر مسجد کی سنگ بنیاد 26 جنوری کو صبح 8:30 بجے انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن کے تمام ممبران شجر کاری کرکے رکھیں گے، مسجد 'ایکو فرینڈلی' ہوگی، جس میں خواتین کی نماز ادا کرنے کا خاص انتظام بھی رہے گا۔

foundation stone of the mosque in ayodhya on January 26
ایودھیا میں مسجد کی سنگ بنیاد 26 جنوری کو رکھی جائے گی
author img

By

Published : Jan 18, 2021, 6:07 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن کے سیکریٹری و ترجمان اطہر حسین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ایودھیا میں مسجد کے علاوہ انڈو اسلامک ریسرچ سینٹر، ہسپتال، کمیونٹی کچن اور میوزیم بنانے کا فیصلہ لیا گیا ہے، ٹرسٹ کی میٹنگ میں تمام نو ممبران نے شرکت کی، جس میں یہ طے پایا گیا کہ مسجد کی سنگ بنیاد 26 جنوری کی صبح 8:30 بجے رکھی جائے گی۔

Hospital design
ہسپتال کا خاکہ

انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن کے آفس میں 19 دسمبر 2020 کو ایودھیا میں پانچ ایکڑ اراضی پر تعمیر ہونے والی مسجد، ہسپتال، کمیونٹی کچن اور میوزیم کے خاکے کی رونمائی صحافیوں کی موجودگی میں کی گئی تھی۔

ااطہر حسین نے بتایا کہ اس منصوبے کی باضابطہ شروعات ایودھیا ڈسٹرکٹ بورڈ سے پلان کی کلیئرنس کے لیے درخواست دینے اور مٹی کی جانچ کے عمل کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

Proposed sketch of mosque
مجوزہ خاکہ

اطہر حسین نے بتایا کہ جامعہ ملیہ کے پروفیسر ایس ایم اختر کو ٹرسٹ نے مسجد کے خاکے کا ذمہ سونپا تھا، ڈیزائن کی رونمائی ہوچکی ہے لیکن ٹرسٹ کے پاس ابھی فنڈنگ کی دقت ہے لہذا یہ کہنا مشکل ہے کہ مسجد کی تعمیر کب تک مکمل ہو پائے گی؟

انہوں نے واضح طور پر بتایا کہ مسجد کی بنیاد رکھنے کے وقت کوئی بڑا پروگرام نہیں ہوگا، صرف ٹرسٹ کے ممبران ہی شامل رہیں گے، دھنی پور میں تعمیر ہونے والی مسجد کسی بادشاہ کے نام پر نہیں ہوگی، اطہر نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ مسجد گاؤں کے نام پر 'دھنی پور مسجد' ہو۔

ٹرسٹ کے ترجمان نے بتایا کہ دھنی پور گاؤں و اطراف میں سروے کیا گیا تھا، جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لڑکیوں اور خواتین کو بہتر غذا میسر نہیں ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ دو ہزار لڑکیوں اور خواتین کو کمیونٹی کچن کے دائرے میں لائیں۔

ٹرسٹ کے ترجمان نے بتایا کہ قطر اور کرناٹک میں ایسی مسجد تعمیر ہوئی ہیں، جو 'انرجی فری' ہے، تاکہ بجلی کی ضرورت نہ رہے، اسی طرز پر دھنی پور مسجد بھی تعمیر ہوگی، لہذا مسجد پوری طرح 'انرجی فری' اور 'ایکو فرینڈلی' ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:متھرا: عیدگاہ مسجد۔ شری کرشن جنم بھومی ملکیت معاملہ پر فیصلہ محفوظ

آج پوری دنیا میں صاف ہوا ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے میسر نہیں ہے، لہذا عوام میں پیغام عام کرنے کے لیے وہاں پوری دنیا کے درخت لگائے جائیں گے تاکہ دھنی پور مسجد سے دنیا کو مثبت پیغام جائے، اس کے علاوہ مسجد میں خواتین کے نماز ادا کرنے کے لیے خاص انتظام کیا گیا ہے، اگر خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے تو نماز ادا کرنے کی جگہ کو وقت کے ساتھ ساتھ وسیع کیا جائے گا۔

'انڈو اسلامک کلچر فاؤنڈیشن' ایودھیا میں مسجد کے ساتھ ہی ہسپتال بھی تعمیر کرے گا، ہاسپیٹل میں 200 بیڈ ہوں گے، جو پورے فیض آباد کے عوام کی ضرورت کو پورا کرسکے، ہسپتال چار منزلہ ہوگا، ممبئی کے شعیب شیخ نے ہسپتال کی تعمیر میں مدد کا اعلان بھی کرچکے ہیں۔

ٹرسٹ عوامی چندہ جمع کرنے کے لیے دو بینک اکاؤنٹز پہلے ہی کھول چکا ہے، اب ایک 'پورٹل' بنایا جائے گا، جس میں ٹرسٹ سے وابستہ تمام جانکاری دستیاب ہوگی، ساتھ ہی عوام اس میں اپنی رائے کا اظہار بھی کرسکتے ہیں۔

مسجد و ہسپتال دو الگ عمارت ہوگی، ہسپتال چار منزلہ ہوگا اور اس کے ساتھ لائبریری، کمیونٹی کچن اور میوزیم بھی بنایا جائے گا، مسجد 3500 اسکوائر میٹر پر جبکہ 24150 اسکوائر میٹر پر ہسپتال و دوسری عمارتیں تعمیر ہوں گی، مسجد میں ایک ساتھ دو ہزار مصلی نماز ادا کر سکیں گے جبکہ 200 بیڈ کا ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال ہوگا۔

ایودھیا میں 'انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن' مسجد تعمیر کے ساتھ دیگر مفاد عامہ کی بنیاد بھی رکھے گا، مسجد، ہسپتال کب تیار یوں گے، یہ نہیں بتایا گیا کیونکہ ابھی تک ٹرسٹ کے پاس زیادہ فنڈنگ نہیں ہوئی، اس کے علاوہ مسجد کی بنیاد رکھنے کے لیے کوئی بڑا پروگرام منعقد نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی مسجد کسی بادشاہ کے نام پر ہوگی، لیکن ہسپتال یا دوسرے تعمیری کاموں میں وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور دوسرے لوگوں کو دعوت دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.