ETV Bharat / city

رام پور:جوہریونیورسٹی معاملےمیں سیدغلام سیدین گرفتار - رامپور کے تھانہ عظیم نگر

دشمن کی املاک کو خرد برد کرکے جوہر یونیورسٹی میں شامل کرنے کے معاملے میں شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے سابق افسرسید غلام سیدین کو پولیس نے گرفتار کیاہے۔

رام پور:جوہریونیورسٹی معاملےمیں شامل سیدغلام سیدین گرفتار

author img

By

Published : Jul 3, 2020, 10:55 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں 'دشمن کی اراضی ایکٹ' کے تحت پولیس نے شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے سابق افسر سید غلام سیدین کے اوپر معاملہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے، گرفتاری کے بعد پولیس انہیں لکھنؤ سے رامپور لے آئی ہے جہاں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ'رکن پارلیمان اور سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خاں اور ان کے اہل خانہ گذشتہ چار ماہ سے سیتاپور جیل میں قید ہیں لیکن ان کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔

جوہریونیورسٹی معاملےمیں شامل سیدغلام سیدین گرفتار

اعظم خاں کی محمد علی جوہر یونیورسٹی میں شامل دشمن کی اراضی کا معاملہ ایک مرتبہ سرخیوں میں نظر آ رہا ہے۔ آج رامپور پولیس نے ایک معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے سابق افسر سید غلام سیدین کو لکھنؤ سے گرفتار کیا ہے۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سماجوادی دور حکومت میں اترپردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ-2 مال ایوینیو لکھنؤ کے انتظامی افسر رہتے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرکے دھوکہ دہی سے دشمن کی اراضی کو جوہر یونیورسٹی میں شامل کرایا تھا۔

رامپور کے پولیس کپتان شگن گوتم نے بتایاکہ19 اگست 2019 کو عرضی گزار علامہ ضمیر نقوی ولد مرحوم قرار حسین ساکن ناراین گارڈن حسین واڑی، ٹھاکر گنج ضلع لکھنؤ نے تھانہ عظیم نگر پر تحریری اطلاع دی کہ رکن پارلیمان اعظم وغیرہ نو نامزد اور کچھ نامعلوم افراد نے دھوکہ دہی کرکے دشمن کی اراضی کے فرضی دستاویزات تیار کراکر اراضی کو جوہر یونیورسٹی میں مرکزی اور ریاستی حکومت کو نقصان پہنچایا اور ثبوت مٹاتے ہوئے سرکاری املاک پر ناجائز طریقے سے قبضہ کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں رامپور کے تھانہ عظیم نگر میں مقدمہ، 312/19 دفعہ 420، 467، 468، 471، 447، 409، 201، 120بی اور تین عوامی املاک نقصان کا ازالہ قانون 1984 دائر ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:

کانپور: ہلاک پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو مالی تعاون

انہوں نے کہا کہ معاملے میں غائب چل رہے ملزم سید غلام سیدین ساکن مکان نمبر 169/173 ڈی بی گنج سعادت گنج لکھنؤ کو گرفتار کرکے تھانہ عظیم نگر ضلع رامپور لاکر کارروائی کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.