اسکولی طلبا میں فٹبال کے تئیں دلچسپی پیدا کرنے کے لئے بارہ بنکی میں ضلع فٹبال ایسوسی ایشن نے کمر کس لی ہے۔ اس کے لئے فٹبال ایسوسی ایشن اسکولوں میں طلبا کے لئے فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کرا رہا ہے۔
مرحوم حاجی احتشام رسول خاں فٹبال کے شوقین تھے، اور یہی وجہ تھی کہ وہ مسلسل بنگال کا دورہ کیا کرتے تھے۔ بنگال کے لوگوں کی فٹبال کے تئیں دلچسپی دیکھ کر احتشام رسول کافی خوش ہوتے تھے، وہ چاہتے تھے کہ اترپردیش کے لوگ بھی اسی طرح کی دلچسپی فٹبال میں رکھیں، لیکن پانچ برس قبل ان کا انتقال ہو گیا اب ان کی یاد میں اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
بارہ بنکی کے سینٹ انتھونی اسکول میں سہ روزہ فٹبال کے ذریعہ ضلع فٹبال ایسوسی ایشن کی کوشش ہے کہ اسکولی طلبا میں فٹبال کے تئیں دلچسپی زمینی سطح تک جائے اس لئے ایسے ٹورنامنٹ کرائے جا رہے ہیں۔
ضلع فٹبال ایسوسی ایشن کی کوشش ہے کہ بچوں میں فٹبال کے تئیں دلچسپی حد درجہ تک لائی جائے۔ اس کے لئے وہ کوئی کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتے اور وہ اس کے لئے ہر قسم کی سہولیات طلبا کو فراہم کریں گے۔