گونڈہ اور بستی میں ہزار ایکر میں لگی کھڑی فصل زیر آب ہو کر برباد ہو گئی جبکہ مکانات میں پانی گھس جانے کی وجہ سے لوگ گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر پناہ لینا پڑ رہا ہے۔
گونڈہ کے کرنل گنج تحصیل کے تین گاؤں میں سیلاب کا پانی گھس گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نتن بنسل نے کہا کہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے اور ان کے راشن کا انتظام کیا گیا ہے۔ متاثرہ افراد کو چاول، آٹا، تیل، مومبتی اور ترپال دستیاب کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بہار: سیلاب کی وجہ سے 24 افراد ہلاک، 75 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر
انہوں نے کہا کہ مویشیوں کے چارے کا نظم کیا گیا ہے۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لئے کشی کا انتظام ہے۔
بستی میں سیلاب سے 15ہزار سے زیادہ کی آبادی متاثر ہے جبکہ 35ہزارہیکٹر میں لگی کھڑی فصل برباد ہوگئی ہے۔بیس سے زیادہ گاؤں میں سیلاب کا پانی گھس گیا ہے۔ مویشیوں کے چارے کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے۔ لوگ باندھوں پر پناہ لئے ہوئے ہیں۔ سریو ندی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ لگاتار بارش کی وجہ سے راحت بچاؤ کے کاموں میں بھی دقت ہورہی ہے۔
وارانسی میں گنگا اور پریاگ راج میں گنگا و جمنا دونوں ندیوں کے پانی میں اضافہ ہورہا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بھی انتباہ جاری کیا ہے کہ ابھی اگلے دو۔تین دنوں تک زور دار بارش ہوسکتی ہے۔